پنجاب میں 114 اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پنجاب میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔
پنجاب کے وزیر قانون صہیب احمد کی زیرصدارت ریوارڈ منی کمیٹی کا محکمہ داخلہ لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کی گئی۔
بلیک بک انویسٹی گیشن ونگ کے 101 جبکہ ریڈ بک سی ٹی ڈی ونگ کے 13 اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی۔
ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کے سر کی قیمت جرائم کی نوعیت کے مطابق 2 لاکھ سے 1 کروڑ تک مقرر کی گئی۔ جبکہ کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت تین کیٹیگریز میں1 کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
ٹارگٹ کلنگ میں اشتہاری ملزم مرید حسین کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے، اشتہاری محمد صفدر کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔
خودکش دھماکا کے سہولت کاروں اشتہاری سعد منیر اور اعجاز کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے فی کس کرنے کی منظوری دی گئی۔
بم دھماکا میں ملوث اشتہاری عمران ستار کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ بم دھماکا اور ٹارگٹ کلنک میں ملوث اشتہاری سمیع اللہ کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے بڑھا کر 60 روپے لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔
بم دھماکا میں ملوث اشتہاری عبدالمجید رشید کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 روپے لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔ بم دھماکا، گرجا گھر میں فائرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے بڑھاکر 40 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ عبیدالرحمان کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کردی گئی۔
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم تنویر نقوی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے، اشتہاری عمران زیدی کے سر کی قیمت 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنےکی منظوری دی گئی۔
بم دھماکے میں ملوث اشتہاری امجد عباس کے سر کی قیمت 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری رضوان علی کے سر کی قیمت 1 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپےکرنے کی منظوری دی گئی۔
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری بنیاد حسین کے سر کی قیمت 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان تنویر حسین اور عنایت اللہ شاہ کے سر کی قیمت فی کس 25 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی کے سر کی قیمت مقرر کے سر کی قیمت 1 کر 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی بم دھماکا
پڑھیں:
وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔نئی فیسیں 14 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔۔1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی۔1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو گئی۔
پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی۔50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500 روپے فیس مقرر۔50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس لاگو۔100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10000 روپے ہو گئی۔
200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی۔200 سے 400 سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000 روپے مقرر۔400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے ہو گئی۔تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا