7 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  7 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت بسم اللہ کے نام سے ہوئی۔بیان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم کے پی پولیس کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سال 2018 میں قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کھل، لوہر دیر میں مقدمہ درج تھا، ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سعودی عرب سے گرفتار ایف ا ئی اے

پڑھیں:

سعودی عرب سے رہا ہونیوالے 7 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جیلوں رہائی حاصل کرنے والے 7 پاکستانی اپنے وطن واپس آنے پر پھر دھر لیے گئے ۔ 

  سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، جس کے بعد ساتوں افراد پاکستان پہنچ گئے، تمام قیدی پاکستانی پرواز ایس وی 724 کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے، ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں جواد، شکیل، خان اللہ ، مہراب، طارق ،شعیب اور احسان اللہ شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر پاکستان نے کام کی جگہ پر ہراسگی کے مقدمے میں فوسپاہ کے فیصلے کی توثیق کردی
  • قتل کیس کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کے معاملے پر ریکارڈ طلب
  • سعودی عرب سے رہا ہونیوالے 7 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار
  • سانحہ بلدیہ فیکٹری، حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کا حکم
  • سانحۂ بلدیہ فیکٹری، حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
  • آفاق احمد کی ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان