قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا اور ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول مسقط کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ این سی بی انٹرپول جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور 24/7 دنیا بھر کے ساتھ رابطے میں رہ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹومحکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل اور اقدام قتل کی واداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو کالعدم تنظیم کی جانب سے فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مختلف مقدمات درج تھے۔