2025-01-22@00:53:02 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«اعلان کردہ ونٹر سہولت»:

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کےلیے گورنر ہاؤس میں سردیوں میں ہیٹر کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کے والدین کے لیے گورنر ہاؤس میں انتظات کا جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کے دوران کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو سرد موسم میں باہر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بچوں کے والدین کے لیے خصوصی انتظار گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لیے بنائی گئی انتظار گاہ میں ہیٹر کی...
    ویب ڈیسک: وزیر توانائی سندھ نے سولرزپینلز کی تقسیم کے طریقہ کار کو آسان اور لوگوں کی سہولت کے مطابق رکھے کی ہدایت کی ہے۔  وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ گھروں کو سولر کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ورلڈ بینک کی جانب سے سینئر انرجی اسپیشلسٹ ڈومیٹرو گلاوو نے شرکت کی۔  ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد اور تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ سولرز کی تقسیم کو آسان بنایا جائے، سولرز پینلز تقسیم کے اقدامات کی رفتار بڑھائی جائے، میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے  وزیر...
    صوبائی وزیر توانائی نے سولرز کی تقسیم کے طریقہ کار کو آسان اور لوگوں کی سہولت کے مطابق رکھے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ گھروں کو سولر کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ورلڈ بینک کی جانب سے سینئر انرجی اسپیشلسٹ ڈومیٹرو گلاوو نے شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد اور تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ سولرز کی تقسیم کو آسان بنایا جائے، سولرز تقسیم کے اقدامات کی رفتار بڑھائی جائے، میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائے۔ وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ سولرز کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان تمام اقدامات مقررہ وقت پر...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے اور معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر  لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے  پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...
    پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدام اٹھا لیا۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا, شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز   نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست...
     وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے،  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے (ایس ایم ایز)کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس منعقدہوا ،،وزیرِ اعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی ،وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے...
    فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیو ز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں...
    اسلام آباد:حکومت نے حج 2025  کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سہولت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹس کی تجدید یا پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ حج کے امیدواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ حکومت نے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عازمین حج کیسہولیات  اور ضرورتوں کا فوری طور پر خیال رکھا جا سکے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عازمین حج کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور...
    اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف...
۱