اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں نجی ہوٹل کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں اراکین پالیمنٹ، ممتاز تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو سہولیات دینا ہوں گی۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت ایک الگ پہچان کی حامل ہے ، پاکستان کے پکوان دنیا بھر میں مقبول ہیں، مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر سیاحت ملک کے سیاحتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جبکہ ماضی میں بطور وزیر اور وزیر اعظم اسلام آباد میں مختلف منصوبے مکمل کیے۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، بطور وزیر ہائوسنگ ملک کے تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی کھانوں کو عالمی سطح پر مقبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ثقافت بھی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ قائم مقام صدر نے تاجر برادری کو حوصلہ افزائی کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹورس گروپ کے سی ای او اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے سابق صدر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ ملک کے پہلے 6 سٹار لگژری ہوٹل کا اسلام آباد میں افتتاح کر دیا گیا ہے جو 380 کمروں پر مشتمل اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے 2 ریسٹورنٹس کا آج افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی قائمقام صدر مملکت اسلام آباد نے کہا کہ کی ضرورت انہوں نے

پڑھیں:

روڈ ٹو مکہ ،90 ہزار پاکستانی حج سفر کرینگے،آفتاب گیلانی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔ رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔

آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی تھی۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی تھی۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل

متعلقہ مضامین

  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • یوسف رضا گیلانی کا نئے عالمی سماجی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت پر زور
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • روڈ ٹو مکہ ،90 ہزار پاکستانی حج سفر کرینگے،آفتاب گیلانی
  • ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع، مریم نواز ترکیہ پہنچ گئیں
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی عالمی سطح پر تاریخی فتح ! یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پر عزم: جام کمال