فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری کے لیے نیٹ ورک بنانا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبرپٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیا گیا، فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کے لیے بھرتی ہونے والے 6 افراد گرفتار کیے، جن کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں حکام نے کہا ہے کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنے والے الگورتھم کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج کی لائن بھرتی نیٹ ورک

پڑھیں:

کون مجرم؟ کس نے سہولت کاری کی، کسے اشتہاری قرار دیا گیا؟ تفصیلی فیصلہ

راولپنڈی:

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزمان میں سے کوئی مجرم، کوئی سہولت کار اور کوئی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

148 صفحات پر مشتمل احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے  کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے دونوں کو قید کے علاوہ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

فیصلے میں ذلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف گوگی، ضیا المصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

تفصیلی فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
  • ابو عاصم گروپ کے کارندے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرگرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: رینجرز و پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب ملزم گرفتار
  • کون مجرم؟ کس نے سہولت کاری کی، کسے اشتہاری قرار دیا گیا؟ تفصیلی فیصلہ
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی سہولت فراہم
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا.
  • پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز