حج 2025ء:پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلیے سہولت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت نے حج 2025 کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سہولت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹس کی تجدید یا پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ حج کے امیدواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔
حکومت نے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عازمین حج کیسہولیات اور ضرورتوں کا فوری طور پر خیال رکھا جا سکے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عازمین حج کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں بھی قائم پاکستانی قونصل خانے بھی عازمین کے لیے یہ سہولت فراہم کریں گے تاکہ انہیں پاسپورٹ کے لیے پیشگی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہ پڑے۔
علاوہ ازیں پہلی بار پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کے لیے خصوصی کلیئرنس سیل قائم کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی درخواستوں کی پراسیسنگ تیز اور مؤثر طریقے سے کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
8 پاکستانیوں کا قتل، ایران شدید صدمے سے دوچار ہے، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان
فائل فوٹوکراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ 8 بے گناہ پاکستانی شہریوں کے لرزہ خیز قتل پر ایران شدید صدمے سے دوچار اور گہرے رنج میں مبتلا ہے۔
ایران کے قونصل جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ بے حسی پر مبنی یہ تشدد انسانیت کے خلاف گھناونا جرم ہے جس کی سخت ترین الفاظ میں پرزور مذمت کی جانی چاہیے۔
حسن نوریان نے 8 پاکستانی شہریوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہماری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں، ایسی کارروائیاں دو برادرانہ اقوام کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ بنتی ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم سب ہر قسم کے تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہوں۔