دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت کی سہولت ختم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔
دوران سروس انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت حاصل دیگر تمام مراعات اور سہولتیں بدستور جاری رہیں گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے وہ شہدا جو ہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں، ان کے ورثا پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ اس فیصلے کا اطلاق سپر یم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریوں پر بھی نہیں ہوگا۔
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے، واپس کرنے سے انکار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں کل دوبارہ گرینڈ جرگہ ہوگا
پشاور: ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔
دوسری جانب جرگہ ممبر فخرزمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو جرگے میں امن معائدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔