اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کے لیے توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو  دی گئی ہے۔

 گزشتہ روزوفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم  کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 

پی آئی اے کے 3 سنیئر افسران کو قید اور جرمانے کی سزائیں  

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چودھری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کو پراپرٹی کرایہ پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے، وزارتِ داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات میں مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جا رہا ہے۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ 10 لاکھ امریکی ہتھیار میں سے کچھ دہشتگرد گروپوں کے ہاتھ لگے، امریکی ہتھیار سے متعلق خبریں ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چودھری
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • کویت نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی
  • علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ملاقات، پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع
  • کویت نے پاکستان کیلئے ادھار تیل سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی، مہنگائی کو لگام ڈال دی: علی پرویز ملک
  • کویت کی پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2سال کی توسیع  
  • کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی
  • سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدم
  • کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی