پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے  کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے  ٹھکانے مسمار کر دئیے۔

ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان۔پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔

 ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے کہا کہ پولیس عید کے ایام میں بھی شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کچہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار

لاہور:

لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں 38 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ناصرہ کا آشنا محمد وقاص اور اس کا ساتھی خاور شامل ہیں۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج کروا رکھا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد وقاص نے معمولی تلخ کلامی کے بعد خاتون ناصرہ کو منہ پر سرہانہ رکھ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد نعش کو بوری میں بند کر کے اپنے ساتھی خاور کے ساتھ مل کر رکشہ میں لے جا کر BS نہر چھانگا مانگا ضلع قصور میں پھینک دیا۔

تھانہ چھانگا مانگا میں خاتون کی لاش ملنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جنسی استحصال اور قتل کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کی مشترکہ کوششوں سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بھی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار
  • لاہور: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل
  • کراچی میں گاڑیاں چھیننے والے ملزمان کا سہولت کار پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار
  • لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار
  • ٹانک: اماخیل میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار