گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کےلیے گورنر ہاؤس میں سردیوں میں ہیٹر کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کے والدین کے لیے گورنر ہاؤس میں انتظات کا جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے دوران کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو سرد موسم میں باہر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بچوں کے والدین کے لیے خصوصی انتظار گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لیے بنائی گئی انتظار گاہ میں ہیٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین زیادہ عزت کے مستحق ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوہے اپنے بچوں کو گورنر ہاؤس میں پڑھنے کے لیے بھیجا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے والدین کے لیے گورنر ہاؤس میں

پڑھیں:

غلطی کرنے والے شخص کو معافی مانگنی ہوگی، گورنر سندھ

فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ غلطی کرنے والے شخص کو معافی مانگنی ہوگی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر گراؤنڈ میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ سیاست تو زندگی بھر چلتی رہے گی، ایسا کام نہ ہی کریں جس پر معافی مانگنی پڑے، جس شخص نے غلطی کی ہے تو معافی مانگنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کی بات کرنی ہے، ملک معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کافی متحرک ہیں، آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے انتظامات بہت اچھے نظر آرہے ہیں، اس دوران کراچی میں شاندار تقاریب کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کو بےراہ روی سے بچانا ہم سب کا مقصد ہے، بچوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری ہیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ 27 جنوری کو کراچی میں میراتھون ہوگی، جس میں ہر ایک حصہ لے سکتا ہے، کھیل سے معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • والدین کیلیے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات
  • گورنرسندھ کی ہدایت پر آئی ٹی مارکی میں خصوصی انتظامات
  • چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 121 گمشدہ بچے لواحقین کے منتظر
  • نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے، خرم نواز گنڈاپور
  • والد کی ڈانٹ میٹرک کے طالب علم کی خود کشی
  • گورنرسندھ کاگورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جلد آغاز کرنے کا اعلان
  • غلطی کرنے والے شخص کو معافی مانگنی ہوگی، گورنر سندھ
  • 19 بچوں کی ماں نے پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا
  • ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل