وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے،  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے (ایس ایم ایز)کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس منعقدہوا ،،وزیرِ اعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی ،وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انکا تفصیلی سروے کرنے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے ،چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹر پرونیورز کیلئے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے ۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے ،دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں ،حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ایس ایم ایز کو فروغ دے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو ،حکومت نوجوانوں اور خواتین  انٹرپرونیورز کو اسقدر با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے  کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کیلئے حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ایس ایم ایز کیلئے قرض کے فارم کو مزید آسان اور سادہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز اپنے کاروبار کی بہتری کیلئے قرض کی سہولت سے مستفید ہو سکیں.اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کی درجہ بندی اس حوالے سے کی جارہی ہے کہ تمام چھوٹے اور متوسط پیمانے کے کاروبار حکومتی معاونت و سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں بروقت و آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی ہو. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر ایس ایم ایز میں بہت چھوٹے پیمانے اور گھریلو خواتین کے چھوٹے کاروبار کی سہولت کیلئے ایک نئی کیٹیگری متعارف کروائی جائے گی جس میں انکو قرض کے حصول میں آسانی سے لے کر کاروبار کی بہتری کیلئے حکومتی معاونت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔اجلاس کو پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے تین بڑے شہروں میں ایس ایم ایز کے اعشاریوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں پورے ملک میں موجود ایس ایم ایز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی منصوبہ بندی کیلئے سروے کیا جائیگا ۔اجلاس کو وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایس ایم ایز کو معاونت کے حکومتی لائحہ عمل کے اہداف اور انکی تکمیل کی مدت پر بھی جامع بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سمیڈا رواں برس فروی تک ایس ایم ایز کیلئے فنانشل لٹریسی اور تربیتی پروگرام کا اجرا کرے گا ،اسکے علاوہ ایس این ایز کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کیلئے بھی پروگرام کو رواں برس کے وسط تک حتمی شکل دے کر جاری کر دیا جائے گا، اجلاس کو ایس ایم ایز کے حوالے سے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے جامع لائحہ عمل کے اہداف اور انکی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔اجلاس کو خواتین  انٹرپرونیورز کی ترقی کیلئے مرتب دی جارہی پالیسی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، گورنر  سٹیٹ بنک جمیل احمد، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، ایس ایم ای شعبے کے نمائندے اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں

وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی اویس لغاری، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا، اجلاس میں صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سستی بجلی کے لیے ریفارمز کا بڑا پیکیج منظور کرلیا، احسن اقبال

اسحاق ڈار نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی شعبے میں بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار بجلی سستی بجلی صنعتیں نائب وزیراعظم وفاقی حکومت

متعلقہ مضامین

  • چھوٹے، درمیانے کاروبار کو سہولت کیلئے پرعزم، وزیراعظم: یوتھ پروگرام قرض 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
  • نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ سستی صنعتی بجلی کیلئے تجاویز کا جائزہ
  • یوتھ پروگرام، نوجوانوں کے لیے شرح قرض بڑھانے کی ہدایت
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت،شہباز شریف
  • وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کا اعلان
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کےلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 15 لاکھ کرنے کی ہدایت