خیبرپختونخوا میں نادار مریضوں کو او پی ڈی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر صوبے کے چار اضلاع میں صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی شامل کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا چار اضلاع میں نادار مریضوں کو او پی ڈی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صحت کارڈ کا پائلٹ پرواجیکٹ مردان، مالاکنڈ، کوہاٹ اور چترال میں شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نادار مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مفت او پی ڈی کے لیے جرمن حکومت نے دو ارب روپے امداد دی ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ صحت کارڈ میں او پی ڈی سہولت کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گیان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ میں او پی ڈی سہولت کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔صحت کارڈ میں شفافیت کے ذریعے ماہانہ ایک ارب روپے کی بچت کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا، خصوصی سہولت منسوخ؛ اس سہولت سے بذریعہ بھارتی سرزمین دوسرے ممالک سامان بھیجا جاتا تھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے چین کی قربت حاصل کرنے پر ایک متوقع ردعمل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو دی جانے والی ایک خصوصی سہولت منسوخ کر دی ہے جس کی مدد سے وہ بھارتی سرزمین کے ذریعے دوسرے ممالک کو سامان بھیجتا تھا۔ یہ سہولت جون 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ اس سے بنگلہ دیش کے لیے بھوٹان، نیپال اور میانمار جیسے ممالک کو سامان بھیجنا آسان ہو گیا تھا۔ اب اس سہولت کے بند ہونے سے بنگلہ دیش کی برآمدات مہنگی ہو جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے دو اقدامات کے بعد لیا گیا ہے؛ ان کا چین کا دورہ اور ان کا بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو ʼسمندر تک رسائی سے محروم قرار دینا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کو ’’علاقے میں سمندر کا واحد محافظ‘‘ بھی قرار دیا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا تھا کہ چین کے پاس اپنی معاشی اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ہے۔ بھارت نے یہ بہانہ پیش کیا ہے کہ اس فیصلے سے نیپال اور بھوٹان کو برآمدات متاثر نہیں ہوں گی اور یہ اس لیے لیا گیا ہے کیونکہ اس سے بھارتی برآمدات میں تاخیر ہو رہی تھی اور لاگت بڑھ رہی تھی۔ بھارت نے اس سہولت کو اس ہفتے کے اوائل میں منسوخ کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کی بیناپول بندرگاہ نے 9 اپریل کو ٹرانزٹ کا سامان لے جانے والے چار ٹرک واپس کر دیے۔
Post Views: 3