وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے اور معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلیکیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

وزیرِاعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کیے جائیں۔ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ حجاج کرام کی رہائش، سفری اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اور حجاج کرام کے لیے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوہدری سالک حسین حج 2025 حجاج کرام وزیر اعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین وزیر اعظم شہباز شریف حجاج کرام کو حج 2025 کی قسم کی کے لیے

پڑھیں:

حجاج کرام امسال قربانی کیلئے کتنی رقم خرچ کرینگے؟جانیے

ویب ڈیسک:  رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج اداکریں گےاور حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

 ذرائع کےمطابق رواں برس عازمین حج سےقربانی کیلئے55،500 روپےفی کس وصول کیےجا رہےہیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔

پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس جائیں گے۔

انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب

متعلقہ مضامین

  • حجاج اللہ کے مہمان، ان کی معاونت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم
  • حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف
  • حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِاعظم
  • حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِ اعظم
  • حج کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، وزیرِاعظم
  • حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں. وزیرِاعظم
  • حجاج کرام امسال قربانی کیلئے کتنی رقم خرچ کرینگے؟جانیے
  • کرم، جرگہ مشران کا وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو مشترکہ خط، مطالبات سامنے رکھ دئے