2025-03-30@18:06:42 GMT
تلاش کی گنتی: 79
«اسرائیلی حملوں میں»:
مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم عالمی یوم القدس کے موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں ریلی نکالی گئی جس مین ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر...
ISTANBUL: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے مخالف رہنما اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی قید کے خلاف حزب مخالف کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں بڑی ریلی نکالی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریلی میں اکرم اوغلو کا ایک خط بھی پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم متحد ہے۔ میئر استنبول نے خط میں لکھا کہ قوم جارح پسندوں کے خلاف متحد ہے، وہ مجھے جیل میں رکھ سکتے ہیں مجھے جتنا چاہیں تنگ کرسکتے ہیں لیکن قوم نے یہ سب دیکھ لیا ہے جو ان سب حربوں کو...
حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسرائیل...
اسلام ٹائمز: مقررین نے اپنے خطابات میں غزہ، فلسطین، لبنان، شام اور یمن پر وحشیانہ بمباری کی مذمت کی۔ غزہ سمیت تمام امت مسلمہ کے مسائل پر مسلم حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی کو ہدف تنقید بنایا۔ مقررین نے پاراچنار کو بھی غزہ کی مثال قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہسپتالوں پر بمباری سے بچے اور مریض قتل ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستانی غزہ پاراچنار میں اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں اور دیگر شرپسندوں کے ہاتھوں محاصرہ کیوجہ ادویات کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں بچے اور مریض مر رہے ہیں۔ غزہ میں سکول بمباری کی وجہ سے بند ہیں، جبکہ پاراچنار میں سکول محاصرے اور فیول کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند...
اس موقع پر مقررین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومینِ قدس فلسطین و پارا چنار کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع لیہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، لیہ شہر میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ٹی ڈی اے چوک سے پریس کلب لیہ تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایس یو سی کے صوبائی رہنماء سید نئیر عباس کاظمی، مولانا ضیغم عباس میرانی اور دیگر نے کی۔ جبکہ دوسری ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کروڑ میں نکالی گئی، علاوہ ازیں تیسری ریلی چوک اعظم میں شیعہ علماء...
القدس ریلی میں بزرگوں اور بچوں سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر کے ایک مقامی مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق میدان کوٹکے مدرسے میں افطاری کے دوران متعدد افراد شریک تھے افطاری میں زہریلی خوراک کھانے کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد کو مقامی لعل قلعہ ہسپتال طبی امداد کے لیے منتقیل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زہریلی خوراک کھانے والوں میں شمس ، سیراج الدین ،مصعود، گل شریف خان ،صنم گل ، ہلال، ولی خان، ثناء، عباس، سدیس اور عبدالرحمان بھی شامل ہیں جن میں 5افراد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرک ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ میڈیکل کی ٹیمیں مدرسہ پہنچ گئی۔ اہم ملک نے...
برسلز/ غزہ: یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات حدجا لحبیب نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طبی عملے، ایمبولینسوں اور اسپتالوں پر بمباری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حدجا لحبیب کا کہنا تھا کہ، "یہ حملے ان امدادی کارکنوں کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جو شدید حالات میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انسانیت سوز امدادی سرگرمیاں ہر حال میں جاری رہنی چاہئیں، اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری ہونی چاہیے۔" الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب، فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کا کہنا ہے کہ ان کے نو...
بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او ’’سیف دی چلڈرن‘‘ نے بتایا کہ غزہ جنگ میں سب سے زیادہ ان کا جانی نقصان ہوا جن کا جنگ میں رتی برابر بھی حصہ نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیف دی چلڈرن نے حالیہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایک ہفتے دوران شہید ہونے والوں میں 270 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ سیف دی چلڈرن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں جب کہ متعدد بے گھر ہوگئے۔ بیان میں اس خدشے کا...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔ ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری...
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں، پولیس چیف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ایمپریس مارکیٹ سے تبت سینٹر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔...
لبنان اور اسرائیل میں فضائی حملوں کا تبادلہ، نئی جنگ کا خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز بیروت (سب نیوز)اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے علاقے یوہمور پر درجنوں فضائی حملے کر دیے۔اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے 3 راکٹ حملے ناکام بنا دیے گئے، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر درجنوں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ لبنان سے ہونے والے راکٹ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان فضائی حملوں سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہے۔ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے ان حملوں...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے احکامات پر اسرائیلی فوج نے لبنان پر بمباری کی ہے جس میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے جنوبی لبنان کے گاؤں تولین میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان پر راکٹ حملے...
لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آج صبح اسرائیل پر کیے حملوں کے ردعمل میں لبنان پر حملوں کا حکم دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے امن مشن کا کہنا ہے کہ لبنان اسرائیل بگڑتی صورتحال خطے کےلیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ Post Views: 2
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع ہونے سے جنگ بندی کے عرصہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کی ڈائریکٹر سیم روز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں جہاں چوتھی رات بھی بمباری متواتر جاری رہی۔ اگر جنگ بندی بحال نہ ہوئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ Tweet URL جنیوا میں اقوام متحدہ کے اداروں کی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلسطینی وزارت...
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے جلوس کے مرکزی روٹ اور حساس مقامات کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے ملاقات کرکے سیکیورٹی اقدامات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس حکام نے ایڈیشنل آئی جی کو جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی، حساس مقامات پر پولیس تعیناتی، اسنائپرز کی پوزیشننگ، اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی...
غزہ،نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید 59 شہری شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی حشیانہ بمباری سے شہدا کی تعداد 600 تک جا پہنچی، جن میں 200 بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے رفح میں زمینی کارروائی تیز کر دی ہے اور شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، جس...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
اسرائیل نے غزہ پر مسلسل تیسرے روز بھی بمباری جاری رکھی ہے جس کے نتیجے میں ایک نوزائیدہ بچے سمیت 100 سے زیادہ افراد شہید ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری، غزہ میں 183 بچوں سمیت مزید 436 افراد شہید الجزیرہ کے مطابق شمالی اور جنوبی غزہ میں صبح سویرے ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک 200 بچوں سمیت 506 فلسطینی شہید اور 909 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمععرات کو صبح سے اب تک کم از...
القسام بریگیڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’گہرائی میں مقبوضہ علاقے، تل ابیب پر ایم 90 راکٹوں کی بارش‘ کی۔ اسلام ٹائمز ۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد حماس نے اسرائیل پر اپنا پہلا میزائل حملہ کیا، جس سے وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی غزہ سے گش دان اور حشفیلہ پر تین پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔ حماس کے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں کیے گئے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک میزائل کو روک لیا گیا، جب کہ دو کھلے علاقوں میں گرے۔ جمعرات کو...
فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، سحری کے وقت فضائی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں سحری کے وقت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کا ہدف زیادہ تر عام شہریوں کے مکانات تھے، جنہیں پیشگی وارننگ کے بغیر نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے جنوبی حصے، خاص طور پر خان یونس اور رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت دیکھی گئی، جہاں کم از کم دس رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔ شمالی غزہ میں بھی ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن...
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)غزہ میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور جارحیت جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہادتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔(جاری ہے) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ 18 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 440 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید...
GAZA: اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔ حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر اقوام متحدہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر قیامتِ صغریٰ برپا کرنے کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے۔ اب امن مذاکرات جنگ کے شعلوں کے درمیان ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے۔ یہ خبر بھی...
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔ ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یکطرفہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رمضان میں جارحیت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی عمل سے پورے خطے کو ایک بار پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری تشدد کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سفارتی کوششیں کی جائیں۔ Post Views: 1
اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
اسرائیل نے امن معاہدہ توڑتے ہوئے 35 سے زائد فضائی حملوں میں حماس رہنما ابو وطفا سمیت 410 فلسطینیوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا۔ شہدا میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے محمود ابووطفی کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے، خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر حملوں سے قبل امریکی صدرٹرمپ کو اعتماد میں لیا تھا۔ حماس نے سینئر رہنما محمود ابووطفی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ توڑ کر نہتے اور محصور فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا، حماس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم گیر مظاہروں کی اپیل بھی کردی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں اور ان میں سیکڑوں افراد کی ہلاکتوں پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔سیکرٹری جنرل نے اپنے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد سے گریز کریں، غزہ میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی بحال کی جائے اور حماس کی قید میں باقیماندہ تمام یرغمالیوں کو بلاتاخیر اور غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔ Tweet URL دو ماہ سے جاری جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں بڑے پیمانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) تل ابیب سے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے صحافی بلیغ صلادین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رات گئے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد اب 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے غزہ پٹی کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد ''فلسطینی خواتین اور بچے‘‘ ہیں اور ''ان میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔‘‘ وزارت صحت کے مطابق اب تک کم از کم 330 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بلیغ صلادین نے کہا کہ حملوں...

اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے‘ نہتے شہریوں کے خلاف دھوکے پر مبنی جارحیت کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں.حماس
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) حماس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے نتائج کا مکمل ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو ٹھہرایا ہے تنظیم نے ان حملوں کو نہتے شہریوں کے خلاف دھوکے پر مبنی جارحیت قرار دیا اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے اس نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابقحماس نے معاہدے میں شامل ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فائر بندی معاہدے کو توڑنے کی پوری ذمے داری اسرائیل پر عائد کریں...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی فوج کے آج سحری کے وقت شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے تجاوزکرگئی ہے حکام غزہ کی پٹی پر موجود پانچ ہسپتالوں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں. غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات کو اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیافضائی حملوں میں 50 سے زیادہ بچے اور 28 سے زیادہ خواتین شامل ہیں حملوں کا آغاز صبح دو بجے کے قریب ہوا اور کئی گھنٹوں تک جاری رہا اس دوران زیادہ تر لوگ رمضان کا روزہ رکھنے کے لیے سحری تیاری کر رہے...
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین بمباری، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز غزہ: (آئی پی ایس) اسرائیل نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کے بدترین فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحری کے وقت اسرائیلی فوج نے 35 فضائی حملے کئے، وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا، خان یونس اور رفح میں بھی حملے کئے گئے، ان حملوں میں شہید فلسطینیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج منگل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبرپر آگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں آج بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آج ہفتہ 15 مارچ کو بیت لاھیا قصبے میں ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے اور اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں متعدد صحافی اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد اور متعدد زخمیوں کو غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔...
اسرائیلی حملوں سے طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی منظم کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں منظم طریقے سے خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور غزہ میں صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق صنفی تشدد اور صحت مراکز کی منظم تباہی سے اسرائیل نے نسل کشی کی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حملوں سے طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات...
LONDON: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا ہےکہ لبنان میں جنگ کے دوران ایمبولینسز، طبی عملے اور صحت کی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے صحت کی سہولیات، ایمبولینسوں اور کارکنان پر مسلسل ہونے والے غیر قانونی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تفتیش ہونی چاہیے کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ان مقامات کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ لبنان کی حکومت پر زور دیتے ہو ئے بیان میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو روم کے قانون کے تحت لبنانی سرزمین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مارچ 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں اسرائیل کے حملوں اور 1974 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کردہ غیرفوجی علاقے میں اس کی غیرقانونی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ان سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہونے، علاقائی تناؤ بڑھنے، ملک میں پائیدار سیاسی تبدیلی اور کشیدگی میں کمی لانےکے لیے کی جانے والی کوششیں کمزور پڑنے کا خطرہ ہے۔ Tweet URL اسرائیل نے حالیہ دنوں شام کے جنوبی علاقے میں فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔(جاری ہے) اس کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قومی سلامتی اور...
عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth کے مطابق اسرائیلی انجینئر نے اپنی پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اسے ڈیمونا کی جوہری تنصیب میں جوہری تحقیق تک رسائی حاصل تھی اور اس کے خلاف عائد فرد جرم کے مطابق اس نے ایک غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور دشمن کو معلومات فراہم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کے ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بارے میں معلومات تک اہم رسائی حاصل کرنے والے ایک اسرائیلی انجینئر پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے انتہائی خفیہ جوہری پلانٹ کے بارے میں معلومات ایرانیوں کو فروخت کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق یدیعوت احرونوت اخبار نے اس معاملے پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر ڈورون...
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔ ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔ تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ View this...
فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی علاقے سے فلسطینی باشندوں کی جبری نقل مکانی کیلئے جاری غاصب صیہونی رژیم کی فوجی کارروائی جسے "آئرن وال" کا نام دیا گیا ہے، مسلسل 26ویں روز میں داخل ہو گئی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں طولکرم نامی پناہ گزین کیمپ کے ارد گرد کئی ایک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے آج صبح ہی طولکرم کے اردگرد کے کئی ایک علاقوں کو اپنی ہوائی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے بعد سے مغربی کنارے کے شمالی علاقہ جات کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سندھ میں تعلیمی، زرعی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے فصلوں میں نئی بیماریوں اور کیڑوں کو جنم دیا ہے، بڑھتی ہوئی گرمی، بے ترتیب بارشوں اور کیڑوں کے حملوں نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا ہے. سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں روایتی تکنیکس کے ذریعے گندم کی اقسامی پیداوار میں اضافے کے موضوع پر 2 روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ زراعت موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچارشعبہ ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ غذائی...
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکی صدر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے کتنی باربات کی ہے تو اس پر امریکا صدر کا کہنا تھا کہ ’بہتر ہے اس کے بارے میں نہ بتانا‘۔ تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگ مرنے سے بچ جائیں۔ جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ولادیمیرپیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن...
اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ دریاسندھ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آلودہ دریا ہے۔پاکستان کا پانی کا ذریعہ دریا سندھ ہے،اس سے 90 فیصد سے زائد پاکستان کو پانی مل رہا ہے،موسمیاتی تبدیلی سے کراچی جیسے ساحلی شہر کے لیے بہت زیادہ خطرہ ہے،پاکستان میں 72% نوجوان کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کیوضاحت نہیں کر پاتے، جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما وچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعلیم کے ذریعے پائیداری کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیری رحمان نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی الگ الگ مسائل ہیں جنہیں مختلف طریقوں سے...

موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں ،سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں ‘ یوسف رضا گیلانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں جو حکمرانی کو جدت سے جوڑتے ، سماجی انصاف کو یقینی بناتے اور منصفانہ معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں،جنوب مشرقی ایشیا ء اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخوں اور اقتصادی مواقع کے ساتھ ساتھ غربت، عدم مساوات، شہری ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اور ٹیکنالوجی میں...
اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے۔ گروپ کی بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہاکہ اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکو موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزارت منصوبہ بندی صوبوں کیساتھ ملکرپالیسی تشکیل دیتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کاکہنا تھا کہ ماحولیات آلودگی پر قابو...
رائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 15 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 1 بچہ شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی علاقے میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 709 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں...
نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی لونڈ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہو یا کشمیر میں ظلم و زیادتی اپنے عروج پر ہو پاکستان کا ہر فرد دنیا بھر کے ہر مظلوم مسلمان کی آواز بنے گا، غزہ کے مجاہدین نے اپنے عزم و استقامت سے دنیا کی سپر پاوروں کو شکست دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادی کشمیر و فلسطین ریلی جلال باقری مسجد سرور روڈ سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صدر میلاد فاونڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، ڈویڑنل...
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نہ مکمل ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جہاں پر گزشتہ 77 سالوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان سٹی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری نزد باغ لانگے خان تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی...
غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا، دھماکوں سے جنین کے سرکاری ہسپتال کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں اب تک صیہونی فورسز کے حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے جنین آپریشن میں 15 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کردیا۔ دوسری جانب حماس کا اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں پر ردعمل میں...
اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نتن یاہو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ امن معاہدے کے دوسرے فیز پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین کے پڑوس میں واقع مشرقی قصبے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 2 فلسطینی قباطیہ میں گاڑی پر کیے گئے...
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تمون میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی جاری ہے، آج حماس کی جانب سے 8 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے 110 فلسطینیوں کو...
پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر 21 سالہ اسرائیلی ریزرو فوجیوں کو ایران سے متعلق سیکورٹی جرائم کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ پولیس...
بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 افراد شہید اور 44 زخمی ہوگئے۔ بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنانی شہریوں کی جنوبی لبنان میں بحفاظت واپسی کے لیے ابھی موزوں حالات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تحت طے شدہ ٹائم لائنز کو پورا نہیں کیا گیا، دونوں فریقین سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی...
لاہور(این این آئی)جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس سٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں تیزی آگئی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ ذرائع نے الجزیرہ عربی کو بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی فورسز نے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ شرفی مارکیٹ میں واقع جامع مسجد پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی لیکن کسی شخص کی گرفتاری یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ملی۔ رپورٹ کے مطابق تمون کے...
غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی خان یونس میں سرکاری عمارتوںپر بمباری کے بعد لوگ ملبے سے لاشیں تلاش کررہے ہیں لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد وہاں کی جانی اور مالی تباہ کاریوں سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس 15 ماہ سے جاری جنگ کے اندر اسرائیل کی انتقامی کارروائیوں میں46 ہزار 600 سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے غزہ کی ساحلی فلسطینی علاقے پر تباہ کن اثرات بھی مرتب ہوئے ہیںجبکہ دوسری جانب حماس کے حملوں میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا...
واشنگٹن: امریکا کے وزیرِخارجہ انتھونی بلنکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اُن میں اُنہوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جمعہ کو انتھونی بلنکن کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ ایک صحافی کو بریفنگ سے بزور نکال باہر کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ انتھونی بلنکن کو ایسا عفریت قرار دیا جاسکتا ہے جو جنگ کا خواہش مند تھا۔ بلنکن نے اسرائیل کی بھرپور مدد کی۔ اسرائیل کو اُن کی رضامندی سے ہتھیار فراہم کیے جاتے رہے اور یہ ہتھیار فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتلِ عام میں استعمال کیے...
اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 15 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں پر صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 63 فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رات بھر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 707 تک پہنچ...
حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کا کردار کرنے والے ملک قطر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ عنقریب متوقع ہے کیوں کہ مذاکرات میں بہت سی رکاوٹیں اب دور ہوچکی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ بندی کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، غزہ کے رہائشی امید اور گہرے شکوک و شبہات کے ملے جلے رجحان کا اظہار کر رہے ہیں۔ انکلیو کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی ہلاک اور 281 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,645 فلسطینی ہلاک اور...
جنوبی بھارتی فلموں کے اسٹار رام چرن اور بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی کی 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گیم چینجر‘ بدقسمتی سے سائبر حملوں اور لیک ؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ریلیز کے دن ہی 45 افراد کے ایک گروپ نے فلم کی غیر قانونی کاپی آن لائن لیک کر دی۔ فلم کی ٹیم کے مطابق، ریلیز سے قبل انہیں سوشل میڈیا پیغامات اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں دی گئیں، جن میں بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ دھمکی دینے والوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر فلم کے مناظر اور ایچ ڈی پرنٹ لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ فلم کی ریلیز سے دو...
غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں پر صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں الممال اسٹریٹ میں 7 جبکہ صلاح الدین الایوبی اسکول میں 5 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 600...
غزہ : اسرائیلی فوج کے غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ پیر کو غزہ کے صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 5 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 45 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 584 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 9 ہزار 731 زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب، فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج...
مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی...
غزہ: قطر میں جنگ بندی مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے، اور ایک لاکھ 9 ہزار 660 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی دوران حماس نے بیت حانون میں ایک اسرائیلی فوجی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) غزہکی وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 109,571 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جو فلسطینی گروپ کے سات اکتوبر، 2023 کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ، لینسیٹ غزہ امن مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی مگر ڈیل ابھی نہیں، ذرائع غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد میں 499 اموات کا اضافہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ان فائلوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے جن کی معلومات نامکمل تھیں۔ وزارت کے اعداد...
مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے طیردبا کے مشرق میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر اسرائیلی حملوں میں 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم نے جنوبی لبنان کے شہر طیردبا میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر ہوائی حملہ کیا ہے جس میں مزید 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی (RT) کے مطابق غاصب صہیونی رژیم نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے علاقے بنی حیان کے مرکز پر بھی متعدد ہوائی حملے کئے ہیں۔ اس بارے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملکی فوج کا ایک دستہ عیترون نامی علاقے میں داخل ہوا تھا تاکہ...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں...
ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پر بم برسا دئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں شدید بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں اور پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں سے حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہ، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے یمن سے فائر کیے 2 ڈرونز کو مار گرایا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دوسری جانب حماس...