جنگ بندی کے خاتمے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 900 سے زائد فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے کی اشیا پہنچانے پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں گزشتہ 5 روز میں 50 سے زائد فلسطینی خواتین، بچے اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملوں میں
پڑھیں:
اسرائیل غزہ پر حملے بند کر کے جنگ بندی پر عمل کرے: میکرون
فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کر کے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے لبنان میں جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں بیروت اور جنوبی مضافاتی علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لبنانی صدر نے اپنے دورہ فرانس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔
Post Views: 1