نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی لونڈ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اوباڑو میں جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)اوباڑو شہر میں جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی صدارت تشکیل احمد صدیقی نے کی جس میں اسکولز کے طلبہ اساتذہ کے ساتھ مفتی محمد یوسف مزاری اور حاجی اکبر علی گنب نے خصوصی شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تشکیل احمد صدیقی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں جو لوگ لیت و لعل کا مظاہر کررہے ہیں ان کا احتساب کیا جائے، حکمرانوں سے گزارش ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔مفتی محمد یوسف مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا اور سندھ کا مسئلہ بھی ہے دریا سندھ کا پانی بھی کشمیر سے آتا ہے۔ حاجی اکبر علی گمب نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کی عظیم الشان ریلی منعقد کرنے پر جماعت اسلامی اوباڑو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مزید انہوں نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔ریلی میں مختلف پرائیوٹ اسکولز شاہین پبلک اسکول ، پرلس پبلک اسکول ، شاہ لطیف اسکول اور ایکسیلینس اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کشمیر کی آزادی کے موضوع پر بچوں نے تقاریر بھی کیں ۔ریلی میں مولانا عبد الجبار سومرو جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی ، غلام قادر سیٹھار،حافظ علی حسن منصوری ، حاکم علی شیخ ، منصور احمد جویو ، علی شیر چاچڑ ، جہانگیر حسین انصاری ، محمد عرفان مزاری اورحافظ مولا بخش مزاری کونسلر جماعت اسلامی مقام بیروٹا و دیگر رہنما موجود تھے۔

متعلقہ مضامین