دریائے سندھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین دریا ہے‘سینیٹر شیری رحمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ دریاسندھ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آلودہ دریا ہے۔پاکستان کا پانی کا ذریعہ دریا سندھ ہے،اس سے 90 فیصد سے زائد پاکستان کو پانی مل رہا ہے،موسمیاتی تبدیلی سے کراچی جیسے ساحلی شہر کے لیے بہت زیادہ خطرہ ہے،پاکستان میں 72% نوجوان کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کی
وضاحت نہیں کر پاتے، جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما وچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعلیم کے ذریعے پائیداری کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیری رحمان نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی الگ الگ مسائل ہیں جنہیں مختلف طریقوں سے حل کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کی رفتار تیز ہو گئی ہے، موسم زیادہ گرم ہو رہا ہے، گلیشیرز پگھل رہے ہیں ،والدین کا کردار بہت اہم ہے، وہ نئی نسل کو ماحولیات کے حوالے سے بہتر تربیت دے سکتے ہیں،ماحولیاتی شدت میں اضافہ، ساحلی شہر جیسے کراچی کے لیے بہت زیادہ خطرہ ہے ، پاکستان کا پانی کا ذریعہ انڈس ریور ہے،اس سے 90 فیصد سے زائد پاکستان کو پانی مل رہا ہے ، آپ کے دریا جو پاکستان کو پانی فراہم کررہے ہیں وہ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے آلودہ ہے، انڈس دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آلودہ دریا ہے، جس کی وجہ پلاسٹک اور سیوریج ہے،ہمارے بچوں کے لیے غذائی اور پانی کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں 40% آبادی کو خوراک کی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماحولیاتی تبدیلی
پڑھیں:
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
نثار کھوڑو : فوٹو فائلپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔
مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر ر ہے ہیں، وہ کالاباغ ڈیم بننے پر مشرف اور نواز شریف کے ساتھ تھے۔