2025-02-06@17:18:23 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ماحولیاتی تبدیلی»:
![پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال](/images/blank.png)
پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کے لئے فوری اقدامات بہت ضروری ہیں۔اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کا فوری طور پر تدارک کرنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے، ہمیں گرین پاکستان کی طرف جانا ہو گا، ہم تاخیر نہیں کر سکتے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
بلوچستان کا ضلع پنجگور کھجور کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجگور میں کھجور کی سالانہ پیداوار 12 ارب روپے ہے۔ تاہم ماحولیاتی تبدیلی نے ان کھجور کے درختوں کی پیداواری صلاحیت کو کیسے متاثر کیا ہے۔ جانیے ضیا آغا کی اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے الیکٹرک وہیکل (EV) پالیسی پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران شیری رحمان نے حکام کی ناقص تیاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہیں سرزنش کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ سردیوں میں اسموگ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق پاکستان 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف رکھتا ہے، لیکن چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی اس عمل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک میں 3,000 چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری اسواپنگ اسٹیشنز کا...
سینیٹر شیری رحمٰن— فائل فوٹو سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، دنیا کو ماحولیات تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ متنازع پیکا ایکٹ، پی ایف یو جے کی آج ملک گیر احتجاج کی کالپی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی حوالے سے...
سٹی 42 : سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، دنیا کو ماحولیات تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروباری برداری کو سمجھنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے...
موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے لیے سب سے اہم خطرہ بن کر ابھری ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آرہی ہے۔ اس کے ثبوت میں سطحی ہوا کے درجہ حرارت میں اضافہ، سمندروں کی گرمی، سمندر کی سطح میں اضافہ، گلیشیئرکا پگھلنا، غیر معمولی موسمی نمونے اور بار بار آب و ہوا کی خرابیاں شامل ہیں۔ ان تبدیلیوں کی بنیادی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، خاص طور پر گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج۔ یہ گیسیں زمین کے ماحول میں لمبی لہروں کی شعاعوں کو جذب کرتی ہیں، جو زمین کو تباہ کن تباہی کے قریب لاتی ہیں۔ صورتحال کے واضح ادراک کے باوجود، عالمی ردعمل خاطر خواہ کارروائی کے بجائے کاغذی وعدوں تک محدود ہے۔ بگڑتی ہوئی آب...
No media source currently available