دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے، شیری رحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سینیٹر شیری رحمٰن— فائل فوٹو
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔
اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، دنیا کو ماحولیات تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
متنازع پیکا ایکٹ، پی ایف یو جے کی آج ملک گیر احتجاج کی کالپی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروباری برداری کو سمجھنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا،
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ
کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5 اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔