بی وائی ڈی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اپنے عالمی عزم پر کاربند ہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے اپنے عالمی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، دنیا میں صف اول کی بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی ”بریتھ پاکستان” جیسے اقدامات کی حمایت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشوں کو مربوط بنا رہی ہے۔ دنیا کے درجہ حرارت کو ایک ڈگری تک کم کرنے اور آلودگی سے پاک نقل و حرکت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عالمی مشن کے ساتھ، بی وائی ڈی پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر اسٹریٹجی اینڈ سیلز ، دانش خالق نے مقامی ہوٹل میں منقعدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بی وائی ڈی ماحولیات کی پائیداری کے اعتبار سے نقل و حرکت میں بڑی اور انقلابی تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ نیو انرجی وہیکلز کی طرف منتقلی کا ہدف اب کوئی زیادہ دور نہیں رہا کیونکہ موجودہ ماحولیاتی اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یہ وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی وائی ڈی
پڑھیں:
ملک کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
ملک کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ملک کے 20اضلاع کے 25ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)فار پولیو کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت اور بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے۔
نیشنل ایمرجنسی سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 31اضلاع کے 35ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلا واور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے بھی 9اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دکی،کیچ، لسبیلہ، لورالائی، پشین، نصیرآباد اور اوستہ محمد شامل ہیں، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19مارچ تک لیے گئے تھے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 21تا 27اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسی نیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔