غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
غزہ: قطر میں جنگ بندی مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوئے۔
اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے، اور ایک لاکھ 9 ہزار 660 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی دوران حماس نے بیت حانون میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور جنگ بندی کی عالمی کوششوں کے باوجود حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسرائیل نے 95 فلسطینی کی رہائی کی منظوری دے دی
اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مندوب نے بنجمن نیتن یاہو پر معاہدے کی منظوری کے لیے دباؤ ڈالا۔
جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل سے ہوگا۔ اس دوران اسرائیل نے حماس کی قید سے رہائی پانے والے 33 اسرائیلیوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
اس کے جواب میں رہا کیے جانے والے 95 فلسطینیوں کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے دو دن قبل قطری وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔
سیکیورٹی کابینہ کے 11 ارکان نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کی منظوری دی۔