اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو لبنان پر حملوں کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آج صبح اسرائیل پر کیے حملوں کے ردعمل میں لبنان پر حملوں کا حکم دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے امن مشن کا کہنا ہے کہ لبنان اسرائیل بگڑتی صورتحال خطے کےلیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر حملوں کا حکم
پڑھیں:
حزب الله نے باضابطہ طور پر اسرائیل پر راکٹ حملے کی تردید کر دی
اپنے ایک جاری بیان میں حزب الله کا کہنا تھا کہ دشمن نے صرف ہماری سرزمین کو نشانہ بنانے کی خاطر یہ بے بنیاد دعویٰ گھڑا۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح صیہونی رژیم نے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کو بنیاد بنا کر لبنان کے مختلف حصوں پر حملہ کر دیا۔ جس کے جواب میں اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل پر کسی بھی حملے کی تردید کر دی۔ حزب الله نے کہا کہ دشمن نے صرف ہماری سرزمین کو نشانہ بنانے کی خاطر یہ بے بنیاد دعویٰ گھڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے پر کاربند ہیں۔ ہم اسرائیل کی اشتعال انگیزی کو روکنے کے حوالے سے اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ ہم بیروت کو دوبارہ سے آگ میں جھونکنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ جنوبی لبنان میں جو کچھ آج ہوا یا 18 فروری سے جاری ہے وہ لبنان کے خلاف جارحیت اور اس ملک کو نجات دینے کے منصوبے کو دھچکا ہے۔