فسلطینی مغربی کنارے کا شمالی علاقہ بدستور اسرائیلی حملوں کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی علاقے سے فلسطینی باشندوں کی جبری نقل مکانی کیلئے جاری غاصب صیہونی رژیم کی فوجی کارروائی جسے "آئرن وال" کا نام دیا گیا ہے، مسلسل 26ویں روز میں داخل ہو گئی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں طولکرم نامی پناہ گزین کیمپ کے ارد گرد کئی ایک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے آج صبح ہی طولکرم کے اردگرد کے کئی ایک علاقوں کو اپنی ہوائی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے بعد سے مغربی کنارے کے شمالی علاقہ جات کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے ان علاقوں کے فلسطینی مکینوں کی جبری نقل مکانی کا باعث بنے ہیں جبکہ غاصب صیہونی رژیم کی "آہنی دیوار" کے نام سے پہچانی جانے والی یہ فوجی مہم طولکرم میں آج مسلسل 20ویں روز بھی جاری ہے جس سے کم از کم 10 ہزار 500 فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے۔ فلسطینی میڈیا نے مزید بتایا کہ قابض صیہونیوں نے طولکرم مہاجر کیمپ میں نہ صرف دسیوں رہائشی مکانات پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ انہیں فوجی بیرکوں میں بھی تبدیل کر دیا ہے جبکہ اس مہاجر کیمپ کا سخت محاصرہ بھی جاری جس کے باعث وہاں کے فلسطینی مکینوں کو علاقے میں داخل ہونے یا وہاں سے باہر جانے کی اجازت تک نہیں دی جاتی۔ ادھر فلسطینی شہر جنین اور اس کے مہاجر کیمپ پر قابض صیہونی فوج کی سخت یلغار آج مسلسل 26ویں روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں اب تک 25 فلسطینی شہری شہید اور 20 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غاصب و سفاک صیہونی فوج نے جنین کی تمام املاک اور شہریوں کے گھروں سمیت بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر تباہ کر ڈالا ہے جس میں صحت و تعلیم کے مراکز سر فہرست ہیں جبکہ عام فلسطینی شہریوں کو پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا بھی ہے۔
-
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
2015ء میں گرفتار کیا گیا 13سالہ فلسطینی اسرائیلی قید سے رہا
2015ء میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیا گیا 13 سالہ فلسطینی لڑکا احمد منصرہ اسرائیل کے چنگل سے آزاد ہو گیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 10 فلسطینیوں کی حالت خراب ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرئیل کی جانب سے رہا کیے گئے قیدی فلسطینیوں میں 2015ء میں گرفتار کیا گیا 13 سالہ لڑکا احمد منصرہ بھی شامل ہے جس کی عمر اب 23 سال ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے قیدیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر پُرتشدد حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ پر گزشتہ روز اسرائیلی بم باری سے مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔
Post Views: 3