غزہ : اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تمون میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی جاری ہے، آج حماس کی جانب سے 8 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے 110 فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
الخلیل میں فلسطینی شخص نے گاڑی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دی
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر کارروائیاں قلقیلیہ گورنری میں مرکوز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی خاتون فوجی پیر کے روز جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں الظاہریہ کے قریب رن اوور حملے میں زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ قابض اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کی اطلاع مل گئی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر کارروائیاں قلقیلیہ گورنری میں مرکوز تھیں، جہاں عزون قصبے میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مزاحمت کاروں نے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو اڑا دیا۔