2025-02-22@05:25:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1965
«اس سلسلے میں»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے امریکی دفاعی لائن ہلا کر رکھ دی، صدر ٹرمپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنرل چارلس براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن" کین کو نامزد کریں گے، جو سابق ایف-16 پائلٹ اور سی آئی اے میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا ہے جن میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی برطرفی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، پینٹاگون میں ملازمین...
ایڈیشنل اٹارنی جنرل ہدایات لیکر بتائیں امریکی عدالت میں دائر عافیہ کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے شکیل آفریدی امریکا کے لیے کیوں اہم ہیں، شکیل آفریدی کے کیس کا اسٹیٹس کیا ہے ؟عدالت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے...
ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قیوم آباد کے قریب فائرنگ کرکے آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا ، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد سی ایریا فرنیچرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاںبحق 32سالہ شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعہ کے وقت سواری وقاص نامی شخص بھی پیچھے بیٹھا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 3 نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی جس سے مقتول جاں بحق ہوا۔واقعہ ابتدائی طورپر ذاتی دشمنی لگتاہے ،موبائل اوردیگرسامان موجودہے، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے تاہم...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں گریڈ 18اور گریڈ 19کے افسران کے تقرری و تبادلے کئے گئے ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے آفیسر قمر رضا جسکانی کا اسپیشل انٹیلیجنس برانچ سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ بدین تعینات کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سجاول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر شبیر احمد سیٹھار کو میرپورخاص سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد تعینات کردیا گیا ۔گریڈ 19 کے آفیسر عادل میمن کو اے آئی جی لیگل سی پی او سندھ سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکر تعینات کردیا گیا۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں، حکومت مکمل ناکام ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان خاموش ہے، کالے قانون بناتا ہے یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا، پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں...
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل “وزٹ پوکھارا ائر 2025″ء کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے‘ سیکورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں...
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر )چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان کیساتھ ناروا سلوک برقرار ہے، گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستانی شائق کو دبئی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔ پاکستانی فین پرچم نما کپڑے پہن کر آیا تھا، حکام نے پاکستانی پرچم نما ڈریس میں داخلے کی اجازت نہ دی۔بعدازاں فین نے بلو شرٹ منگوائی، جسے پہن کر وہ سٹیڈیم کے اندر داخل ہوئے، متاثرہ فین شہباز نے کہا کہ پی سی بی اس پر ایکشن لے۔ میرے پاس ٹکٹ موجود تھا پھر بھی اندر جانے نہیں دیا گیا۔
کراچی: سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ جب بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتا چلا کہ...
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے، جن میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توف، عومر ونکرت، تال شوہام، اویرا منجستو، اور ہشام السید شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ان 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 602 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا پانے والے، 60 طویل المدتی قیدی، اور 47 وہ افراد شامل ہیں جو 2011 میں گیلاد شالیت کے تبادلے میں رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تھے، 445 قیدی وہ ہیں جنہیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 3 اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا۔انہوں نے کہا...
ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں...
حماس کل 10 سال سے قید 2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کرے گی بدلے میں 600 فلسطینی رہا ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل رہا ہونے والے اسرائیلی یر غمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا جائے گا۔کل رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توف، عومر ونرت اور تال شوہام شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل رہا ہونے والے یرغمالیوں میں اویرا منجستو اور ہشام السید بھی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے اس وقت میں مشکلات پیش کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ویرات کوہلی چھ ایک روزہ اننگز میں محض 137 رنز اسکور کر سکیں ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بنگلادیشی لیگ اسپنر رشاد حسین کی وکٹ بنے۔ ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اتنے عرصے تک خراب فارم...
قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام کھلاڑی پر سکون ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ یہ ایک عام کھیل ہے اور پاکستان بھارت کے میچ کو دوسرے کرکٹ میچ کی طرح ہی دیکھے گا۔ حارث رؤف نے تصدیق کی کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز کرائے جس سے ان کی میچ فٹنس ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو 2 بار شکست دے چکا ہے اور اس بار ایک اور...
کراچی : انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔
انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی۔ انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔ رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔ بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت پر دستیابی نے پاکستان کو انڈونیشیا کی پہلی ترجیح بنا دیا ہے۔ گوشت برآمد سے پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر میں اضافہ...
رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ...
پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ارباب زرک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔روز نامہ امت کے مطابق جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے تجویزدی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہاکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں شامل کچھ...
سٹی42: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے چولستان کے صحرا میں نخلستان اگانے کے لئے پنجاب کے حصے سے پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری ارسا نے پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ارسا کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت دریائے ستلج سلیمانکی ہیڈورکس سے چولستان کینال نکالے گی۔ ارسا حکام نے بتایاکہ چولستان منصوبے کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار ایکڑفٹ پانی دستیاب ہوگا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ارسا کے سندھ سے ممبر احسان لغاری نے فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ سندھ سے ارسا کے ممبر نے اپنے "اختلافی نوٹ" میں لکھاکہ ...
وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ امریکا میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اقتدار کا آخری دن، معافی پانے والے قیدیوں میں عافیہ صدیقی شامل نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں حکومت کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں اور پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کے بدلے...
راولپنڈی:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں شاہدخاقان نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ انہوں نے کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں...
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے واضح کر دیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں ممالک کے قوانین کے تحت ایسا تبادلہ ممکن نہیں۔ عدالت میں پیش کیے گئے دلائل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز پیش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے اسے...
پشاور: پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم پی اے ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ارباب زرک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو نہ تو مکمل کامیابی کے جھوٹے دعووں کے ساتھ واپس لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے فریب کارانہ بیانات سے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ھاآرتز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے قیدیوں کی موت کی وجہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" ہیں۔ باقی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ، معاہدے کو جاری رکھنا ہے جس کا واضح مطلب غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء اور جنگ کا خاتمہ ہے۔ مذکورہ اخبار نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی اسرائیل کی بھیانک ترین سیاسی و عسکری شکست ہے۔ ان قیدیوں کی...
ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں ںے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ حکومت، عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے بھی پیچھے...
بل گیٹس کو زندگی کے کس اہم فیصلے پر اب پچھتاوا ہوتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں مگر انہیں اب کس بات پر بہت زیادہ پچھتاوا ہوتا ہے؟بل گیٹس نے 1974 میں 20 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ کے پہلے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کو چھوڑ دیا تھا۔اب انہوں نے تعلیم کو ادھورا چھوڑنے کے فیصلے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔اپنی سوانح حیات میں بل گیٹس نے بتایا کہ ہارورڈ کو چھوڑنے کے بعد وہ اکثر سوچتے تھے کہ واپس جاکر ڈگری مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ...
بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔ رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت...
سال 2023کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہیں۔ کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہ اکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں...
پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘‘ رکھا جارہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبائی کابینہ جمعہ کے اجلاس میں حتمی شکل دے گی۔ پشاور کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے سربراہ پی ٹی آئی کے نام پر رکھے جانے کے فیصلے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اور اس فیصلے کی ارباب نیاز کے خاندان اور دیگر حلقوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ ارباب نیاز کے صاحبزادے ارباب شہزاد نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ارباب شہزاد سابق چیف...

صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات: جائزہ لے رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. مارکوروبیو
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کا دار و مدار اس بات پرہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں مارکو روبیو نے بتایا کہ انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے سعودی عرب میں ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے بارے میں بات چیت کی تھی اور روسی عہدیداروں کو بتا دیا تھا کہ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان اس وقت تک ملاقات نہیں ہو سکتی جب تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہوجاتا کہ ملاقات...
عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اب ہم کرسکتے ہیں واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران ، یواےای سمیت 10ممالک شامل ہیں.
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچواں روز امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں چینی کے اسٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے۔ صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ رانا تنویر...
راولپنڈی: تھانہ آر بازار کے علاقے فیصل کالونی میں بیٹے نے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ بیٹے کی بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بیٹے نے پستول سے فائرنگ شروع کر دی اور والد عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، شانگلہ ،مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹ سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ابھی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ View this post on Instagram A post shared by SLAY BAR & KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی...
سال 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہوگئے۔ کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔ بنگلا دیش کے نجم الحسین شانتو نے 8 اننگز میں 84.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 12 اننگز میں 347 رنز بنا چکے،...
سوات، بونیر، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
پشاور(نیوزڈیسک) بٹ خیلہ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا، ملاکنڈ لیوی نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر نیک رحمان کے مطابق مقتول شمال خان ولد جمشید چند ماہ قبل اپنے سسر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھ گزشتہ روز ملزم کی بیوی مسماۃ (س) زوجہ شمال خان نے مبینہ ملزم شوہر شمال خان کو بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملاکنڈ لیوی نے مقتول کے گیارہ سالہ بیٹے مشال خان کی طرف سے ان کی والدہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے...
سوات، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، ملاکنڈ ڈویژن اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اُدھر ضلع بونیر میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ تمام مقامات سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ویب ڈیسک: سوات، بونیر، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت زلزلے کیوں آتے ہیں؟ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا: سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔سوات، بونیر، شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹ کے مطابق سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے سے ابھی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
عبدالجبار ابڑو: شکارپور میں میاں صاحب کے قریب زرخیل واسی نوجوان نے موبائل فون نہ ملنے پر مبینہ زہر پی کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون نہ لے کر دینے پر 18 سالا نوجوان سہیل جہلن نے مبینہ زہر پی کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل جہلن نے مبینہ زہر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں شکارپور ہسپتال سے سکھر رفر کیا گیا لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور جانبحق ہوگیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے بتایا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے مل رہے ہیں، سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے چیئرمین سہیل عثمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔سہیل عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں ہونے والے چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے،یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے اور یہ مینڈیٹ باقاعدہ ایکٹ کی شکل میں نافذ ہوا اوراسکی سینیٹ آف پاکستان سے بھی منظور حاصل کی گئی اس لئے حکومت کا نیا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ سہیل عثمان...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
لاڑکانہ ،پابندی کے باوجود ٹرالی مزدور رائس کینال سے ریت بھر کرلے جارہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ای سی سی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جو عالمی...
پاراچنار: لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں 17 فروری کو پاراچنار جانے والے قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث 57 دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی آر میں درج ہےکہ ٹل سے پاراچنار جانے والے 63 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ٹی ٹی پی سے وابستہ 57 دہشت گرد اور دیگر نامعلوم حملہ آور شامل تھے، حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہوئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے ٹرکوں سے سامان لوٹا، 19 گاڑیوں کو نذر...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو آسان بنایا جائے اور ٹیرف اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی اپنائی جائے۔ شہباز شریف نے برآمدات میں اضافے کیلئے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات پر...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے،مینوفیکچرنگ، خدمات اورتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسوں کا بوجھ غیرمتناسب ہے،زرعی انکم ٹیکس کے حوالہ سے پیش رفت خوش آئند ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں ہے ، تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آئندہ پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیرف میں اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی حکمت عملی اپنائی جائے۔ وزیراعظم نے برآمدات میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے مبینہ طور پر 9 مئی کے اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو اپنی گاڑی میں چھپا کر عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب عدالت کے باہر پولیس نفری دیکھ کر اپنی گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔ بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے ہوگئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیش ہونا تھا۔ پولیس کا...
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔(جاری ہے) سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کیمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائیوں کی ہدایات کر دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بیشتر کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، یہ سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کار کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سب سے زیادہ متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارتی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ محمد شامی بھی انجری سے واپس آئے ہیں تو انکے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے بتادیا محمد عامر نے کہا کہ...

آئین سازی کی پاور صرف پارلیمان کے پاس ہے‘پارلیمنٹ نے 5 ججوں کے فیصلے کے خلاف بھی قرار داد پاس کی .جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کی سماعت ہوئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے 9 مئی سے متعلق قرارداد کو سیاسی قرار دیتے ہوئے دلائل میں کہاکہ فوجی عدالتیں سویلین عدالتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سویلین کی معاونت کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے لیکن فوجی عدالتیں سویلین...
سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی آر نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدرآباد...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے 5 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، پانچوں ججز کی جانب...
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہراسگی کیس میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کی جبری ریٹائرمنٹ برقرار رکھی ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مسترد کر دی۔ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ اس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ آگئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2024ء کے...
ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔" پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے...
کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدر آباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی ار نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدر آباد کی نارا جیل میں ہوگی۔
ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مستردکردی، ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں،مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر کیپ انڈکس 2024کے مطابق دنیا کے 146ممالک میں پاکستان کا 145واں نمبر ہے،امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ ٹک ٹاکر کشف علی نے صائم ایوب کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی...
جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا) کا کہنا ہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5 ماہ کے بعد ہونے والی بارش سے خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے بعد راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا جس سے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کی پشین گوئی کی ہے۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔ ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ کے مقام 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36...
ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
کراچی(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا۔ ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد نے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرلیےجب کہ 5 ماہ میں 4160 آن لائن مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی جب کہ 3720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔ڈی آئی جی اقبال دارا نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم...
پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
اسلام ٹائمز: ایران کا دفاعی نظام اب ساحلوں اور ملک کے اندر موجود میزائل اور ڈرون شہروں پر انحصار کرتا ہے۔ اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی تو اس خطے میں موجود اسکے تمام اڈے جنگ کے پہلے ہی لمحے میں تباہ ہو جائیں گے۔ امریکی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان پر میزائلوں اور ڈرونوں کی بارش ہو جائیگی۔ دوسری طرف ٹرمپ اور انکی نئی ٹیم افغانستان اور عراق پر حملوں جیسی تباہ کن جنگوں کے اخراجات برداشت نہیں کرنا چاہتی۔ لہذا امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق: "ہماری سخت خطرات (فوجی جنگ) سے نمٹنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، آج دشمن کے سخت خطرات سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔" آج کا خطرہ وہی نرم جنگ...
کراچی (رپورٹ /واجدحسین انصاری) سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، سیاسی پشت پناہی اور اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے۔پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے سندھ میں بدامنی کے مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور کبھی انہوں نے اس مسئلے پر اسمبلی سمیت کسی فورم پر کوئی آواز بلند نہیں کی۔حکومت کی جانب سے متعدد بار ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع سے سیکڑوں لوگوں کو اغواکرلیا جاتا ہے۔کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر سیاسی سرپرستی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر ملنے والی رقم کی بندر بانٹ کرلی...
کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے بدھ کے روز ایک شاپنگ سینٹر میں 2 مسلم خواتین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس تنقید کو مسترد کیا ہے کہ یہود دشمنی کی نسبت اسلاموفیا کو کم سنجیدہ لیا گیا۔ملک کی اسلامی برادری جس میں ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ شامل ہیں، نے 13 فروری کو میلبورن میں ہونے والے واقعے کو مسلمانوں کے خلاف دھمکیوں پر حکومت کے ناکافی ردِ عمل کی ایک مثال قرار دیا ہے۔اگر یہ واقعہ یہود مخالف ہوتا تو کیا حکومت زیادہ تیزی سے ردِ عمل ظاہر کرتی۔ اس سوال پر البانی نے صحافیوں کو بتایا کہ لوگوں پر ان کے عقیدے کی وجہ سے حملہ قابل مذمت تھا۔انہوں نے کہاکہ میں عقیدے کی بنیاد...
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ غربت میں کمی کا سب سے بہتر زریعہ بھارت سے تجارت ہے۔ بھارت سے تجارت کی صورت میں عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش ملیں گی جبکہ صنعتوں کو سستا خام مال ملے گا۔ بھارت سے تجارت کھلنے پر دور دراز ممالک سے زرعی مصنوعات منگوانے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا جس نہ نہ صرف اربوں ڈالر کی بچت ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم رہیں گے۔ سیاست کی خاطر عوام کو اس ریلیف سے محروم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جبکہ بھارت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بند...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ مجرم نے وزیراعظم کشیدا فومیو کے قریب دھماکا خیز مواد پھینکا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو نشانہ بنا کر مجرم نے عوام میں خوف پیدا کیا اور دھماکا خیز مواد پھینک کر 2افراد کو زخمی بھی کیا۔ یاد رہے کہ کشیدا اپریل 2023 ء میں ایوان زیریں کے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے واکایاما شہر کی ایک بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔انہیں فوری طور پر جائے وقوع سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...