اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے آئندہ پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور  ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنا نے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ ٹیرف میں اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی حکمت عملی اپنائی جائے۔
وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی “اڑان پاکستان” ویژن کا اہم جزو ہے۔
انہوں نےکہاکہ برآمدی صنعتوں کی ترقی کیلئے ایکسپورٹ ڈیویلوپمنٹ فنڈ کے گورننس نظام میں ضروری اصلاحات کی جائیں۔
 اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت تجارت میں اصلاحات کی پیشرفت اور آئندہ پانچ سال میں برآمدات کا ہدف 60 بلین ڈالر تک لے کر جانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،  گزشتہ دو سالوں میں ٹیرف میں بتدریج کمی کی گئی۔
بریفنگ میں کہاگیاکہ  برآمدات بڑھانے کیلئے وزارت تجارت ہر سال پاکستان میں بین الا قوامی سطح کے نمائشوں کی میزبانی کرتا ہے، 2025-30 اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، ای کامرس پالیسی پر مشاورت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور اگلے مہینے کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔
بریفنگ میں کہاگیاکہ پاکستانی مصنوعات کی بین الا قوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نیشنل کمپلائینس سینٹر تیار ہو چکا، سینٹر پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی استعداد میں اضافہ اور تربیت کے پروگرام مرتب کرے گا۔
 اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کا بیلا روس دورہ، معاہدوں سے عملی اقدامات تک

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات عالمی سفارتی منظرنامے میں ایک خاص اہمیت کے حامل بنتے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک جغرافیائی طور پر اگرچہ ایک دوسرے سے فاصلے پر واقع ہیں، مگر مشترکہ اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور تکنیکی مفادات کے باعث ان کے تعلقات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر معمولی بہتری آئی ہے۔بیلا روس، جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد 1991 ء میں ایک خودمختار ریاست کے طور پر سامنے آیا، نے جلد ہی دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا شروع کیے۔ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات 1992 ء میں قائم ہوئے۔ ابتدائی دہائی میں ان تعلقات میں خاص پیش رفت نظر نہیں آئی، لیکن 2000 ء کے بعد عالمی حالات اور علاقائی تعاون کے تناظر میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی روابط استوار کرنے کا آغاز کیا۔2015 ء میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کیا، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے بعد 2024 ء میں دوبارہ ان کا دورہ، اور اس دوران مختلف معاہدوں پر دستخط، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی علامت ہیں۔2024 ء کے آخر میں بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کئے۔ ان معاہدوں کا دائرہ صنعت، تجارت، زراعت، دفاع، تعلیم، آئی ٹی اور معدنیات جیسے وسیع شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔ابھی وزیراعظم شہباز شریف دو دن کے سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔استقبالیے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے۔
پاکستان اور بیلا روس نے ایک جامع صنعتی تعاون کا معاہدہ کیا جس میں بیلا روس کی مشہور کمپنیوں جیسے ’’منسک ٹریکٹر پلانٹ‘‘ اور ’’بیلشینا‘‘ نے پاکستانی مارکیٹ میں صنعتی مشینری اور دیگر سامان کی برآمد کے معاہدے کئے۔زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ بیلا روس نے اس شعبے میں اپنی مہارت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جس میں جدید زرعی مشینری، بیجوں کی بہتری، فصلوں کے تحفظ کی تکنیک اور پانی کے انتظام کی جدید حکمتِ عملی شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے کئی مفاہمت کی یادداشتیں طے پائیں۔ پاکستان کے طلباء کو بیلا روس کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس اور سائنسی تحقیق کے مواقع مل سکتے ہیں، جبکہ بیلا روس کے طلباء پاکستان کی زبان، تاریخ اور ثقافت سے روشناس ہو سکتے ہیں اس کا مقصد یونیورسٹیوں کے مابین مشترکہ تحقیق، فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے، اور سائنسی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی بھی بڑھے گی۔دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس میں فوجی تربیت، سازوسامان کی فراہمی اور تکنیکی مہارت کا تبادلہ شامل ہے۔ پاکستان کی دفاعی صنعت کے لیے یہ معاہدے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔یہ تعاون پاکستانی نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔بیلا روس نے پاکستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ معاہدے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کریں گے۔دونوں ممالک نے ثقافتی پروگرامز، فنکاروں کے تبادلے اور مشترکہ ثقافتی تقریبات کے انعقاد پربھی اتفاق کیا۔
پاکستان اور بیلا روس کے مابین ہونے والے یہ معاہدے محض کاغذی کارروائی نہیں، بلکہ ان کے عملی فوائد اور اثرات دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان معاہدوں کے نتیجے میں نہ صرف باہمی تعلقات میں مضبوطی آئے گی بلکہ اقتصادی، معاشرتی، اور سٹریٹجک سطح پر بھی نمایاں ترقی کے امکانات پیدا ہوں گے۔ماضی میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تجارتی حجم محدود تھا، لیکن ان معاہدوں کے نتیجے میں تجارت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ پاکستانی مصنوعات جیسے چاول، آم، ٹیکسٹائل، اسپورٹس گڈز، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور چمڑے کی اشیاء بیلا روسی مارکیٹ میں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔ اس کے برعکس، بیلا روس سے زرعی مشینری، کیمیکلز، ٹائر، صنعتی ساز و سامان اور الیکٹرانکس پاکستان کو درآمد کئے جا سکتے ہیں۔پاکستان کے مغربی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر، روسی اتحادی ممالک جیسے بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا بین الاقوامی سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ یہ توازن پاکستان کو سفارتی سطح پر زیادہ خودمختاری فراہم کرتا ہے۔دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ہیں، جو ایک ابھرتا ہوا علاقائی اتحاد ہے۔ اس تنظیم کے پلیٹ فارم پر پاکستان اور بیلا روس نہ صرف سیکیورٹی بلکہ اقتصادی، تجارتی، اور ماحولیاتی امور میں مشترکہ ایجنڈا پر کام کر سکتے ہیں۔پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) اور CPEC کا اہم حصہ ہے، جبکہ بیلا روس وسطی یورپ اور روس سے قریب تر ہے۔ ان دونوں کا باہمی رابطہ نہ صرف دوطرفہ فائدے کا باعث بنے گا بلکہ وسطی ایشیا اور یوریشیا میں تجارتی کنیکٹیویٹی کے نئے دروازے کھولے گا۔پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت ایک مثبت اور خوش آئند علامت ہے۔ بیلا روس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے اگر سنجیدگی سے نافذ کیے جائیں تو نہ صرف یہ دونوں ممالک کے لیے سود مند ہوں گے بلکہ خطے میں اقتصادی توازن قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ماضی میں ایسے کئی معاہدے محض اعلانات تک محدود رہے۔ حکومت پاکستان کو اس بار ادارہ جاتی سطح پر فالو اپ میکانزم بنانا ہو گا تاکہ ہر معاہدے کی پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور برآمدکنندگان کو بیلا روس کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے میں سہولت فراہم کرے، ٹیکس میں ریلیف دے اور مشترکہ منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرے۔بیلا روس کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ ’’مانیٹرنگ سیل‘‘ قائم کیا جائے، جس میں وزارتِ خارجہ، تجارت، دفاع، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے نمائندگان شامل ہوں۔پاکستان اور بیلا روس کو ہر سال تجارتی نمائشوں اور بزنس فورمز کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ تاجروں کو براہِ راست روابط قائم کرنے کے مواقع میسر آئیں۔دونوں ممالک کو بینکنگ چینلز کو مضبوط بنانا ہو گا تاکہ ادائیگی کے مسائل نہ ہوں اور کرنسی ایکسچینج میں سہولت ہو۔ اس مقصد کے لئے ’’کرنسی سویپ‘‘ معاہدہ یا ’’ٹریڈنگ اکاؤنٹ‘‘ کا قیام مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اگر ان معاہدوں کو مؤثر حکمتِ عملی کے تحت نافذ کیا جائے تو آنے والے برسوں میں پاکستان اور بیلا روس کا تعلق نہ صرف اقتصادی ترقی کا ذریعہ بنے گا بلکہ بین الاقوامی منظرنامے پر پاکستان کے لئے ایک نئی سفارتی طاقت کے طور پر بھی ابھر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف پاکستان کیلئے کتنا خطرناک، اہم رپورٹ جاری
  • دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
  • دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • وزیراعظم کا بیلا روس دورہ، معاہدوں سے عملی اقدامات تک
  • حج تیاریاں ، عمرے ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی ٹیرف سے چھوٹ دیدی
  • پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی بنائیں گے: ڈیوڈ وارنر
  • امریکا میں چین سے آئی الیکٹرانکس درآمدات پر ٹیرف سے چھوٹ