اسلام آباد:

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں چینی کے اسٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے۔

صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ میونسپل سطح پر اسٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے، 27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اسٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے پی ایس ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں

چین میں تیار ہونیوالی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونگ فینگ بوکس کی ابتدائی طور پر 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئی ہیں، جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں، تاہم دونوں اقسام میں 2 ایئر بیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ان کاروں کی ڈیلر شپ چاؤلہ موٹرز کے پاس ہے جبکہ گاڑی بک کرنے کیلئے 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہے؟.جسٹس جمال مندوخیل
  • کیا وفاقی حکومت سپر ٹیکس کی رقم اس طرح سے صوبوں میں تقسیم کر سکتی ہے؟ جج آئینی بینچ
  • خیبرپختوخوا واجبات: وفاقی حکام کا صوبائی حکومت کے مؤقف سے اتفاق
  • اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
  • جنگلات اراضی کیس: تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب
  • جنگلات اراضی کیس، تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب
  • سپریم کورٹ: وفاقی حکومت اور تمام صوبوں سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب
  • جنگلات اراضی کیس: سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ