انڈونیشیا گوشت درآمدکیلئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیح دینے لگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی۔
انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔
رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔
بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت پر دستیابی نے پاکستان کو انڈونیشیا کی پہلی ترجیح بنا دیا ہے۔
گوشت برآمد سے پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستانی گوشت کی برآمد سے ملکی معیشت کو فروغ بھی ملے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی گوشت نے پاکستان گوشت کی
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم حمایت میں اپنا ویڈیو جاری کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔
راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟
راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کے پیچھے ٹی وی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ چلتا نظر آرہا ہے۔
مزیدپڑھیں:دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال