Jasarat News:
2025-02-22@15:02:49 GMT

ڈاکوئوں نے ایک اور جان لے لی،بائیک رائیڈر قتل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قیوم آباد کے قریب فائرنگ کرکے آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا ، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد سی ایریا فرنیچرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاںبحق 32سالہ شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعہ کے وقت سواری وقاص نامی شخص بھی پیچھے بیٹھا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 3 نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی جس سے مقتول جاں بحق ہوا۔واقعہ ابتدائی طورپر ذاتی دشمنی لگتاہے ،موبائل اوردیگرسامان موجودہے، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے تاہم واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔ آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، اْس سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔دوسری طرف تھانہ سائٹ بی پولیس نے کاروائی کر دوران ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کو ناکام بناتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پہلی کاروائی میں فہاد نامی اسٹریٹ کریمنل کو موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ جبکہ اویس نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان کی تھانہ مدینہ کالونی کے علاقے سے موبائل چھیننے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسکا مقدمہ تھانہ مدینہ کالونی میں درج ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری کاروائی میں سائٹ ایریا میں واردات کرکے فرار ہونے والے ملزم کو تعاقب کرکے بلدیہ نمبر 3 کٹ کے پاس گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کا عجب خان نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور مدعی سے چھینا گیا موبائل فون و پرس برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری تھانہ ڈاکس کی حدود سے چھینا گیا ہنڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا جسکا مقدمہ 92/25 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ ڈاکس میں درج ہے۔ملزمان کچھ روز قبل تھانہ ڈاکس کی حدود میں برآمدہ 125 موٹر سائیکل چھینتے ہوئے ایک 70cc موٹرسائیکل موقع واردات پر چھوڑ گئے تھے جو کہ تھانہ ڈاکس کے مقدمہ 78/25 بجرم دفعہ 397 کی سرقہ بالجبر تھی۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 34/20 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ ساحل۔ مقدمہ الزام نمبر 317/23 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ اتحاد ٹاؤن۔ مقدمہ الزام نمبر 64/23 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ ڈاکس۔ مقدمہ الزام نمبر 666/23 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ڈاکس۔میں 4مقدمات درج ہیں ، تیسری کاروائی میں تھانہ سائٹ بی پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 370/22 بجرم دفعہ 489F میں مفرور سکندر نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کو مزید کاروائی کے لئے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقدمہ الزام نمبر گیا گرفتار ملزم موٹر سائیکل تھانہ ڈاکس ملزم کے

پڑھیں:

ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 13ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد
  • پولیس چوکی تریٹ کا شہری کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف فوری ایکشنملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا
  • آن لائن بائیک رائیڈر کراچی میں قتل
  • گھوٹکی کا آن لائن بائیک رائیڈر کراچی میں قتل
  • ماتلی،خاتون کوقتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج