سبز پرچم میں ملبوس پاکستانی شائق کو دبئی سٹیڈیم داخلہ سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر )چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان کیساتھ ناروا سلوک برقرار ہے، گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستانی شائق کو دبئی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔ پاکستانی فین پرچم نما کپڑے پہن کر آیا تھا، حکام نے پاکستانی پرچم نما ڈریس میں داخلے کی اجازت نہ دی۔بعدازاں فین نے بلو شرٹ منگوائی، جسے پہن کر وہ سٹیڈیم کے اندر داخل ہوئے، متاثرہ فین شہباز نے کہا کہ پی سی بی اس پر ایکشن لے۔ میرے پاس ٹکٹ موجود تھا پھر بھی اندر جانے نہیں دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
مکہ مکرمہ: سعودیہ عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی۔
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیرملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔
سعودیہ نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی
اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔