2025-03-21@18:47:21 GMT
تلاش کی گنتی: 385

«اجلاس طلب کرلیا»:

    8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے ججز کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری ہوگی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لئے معاملہ زیر غور لایا جائے گا، اس حوالے سے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل...
    سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے زیر غور لایا جائے گا، اس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز (پریکس) اور جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیٹوز (جی ایم ڈبلیو ایس آئی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی موجودہ خدمات، ترقیاتی اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر اہم گفتگو کی گئی۔وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے آٹھ ہسپتال اور 44 ڈسپنسریاں ریلوے کے موجودہ و سابقہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، سستا اور شفا بخش علاج فراہم کر رہی ہیں۔ صرف گزشتہ سال کے دوران ان ہسپتالوں سے...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ بڑے شہروں کے لیے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا جبکہ برطانوی ایئرسیفٹی پابندی ہٹانے سے متعلق اپنے فیصلے سے چند روز میں آگاہ کرے گی۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی آئندہ چند روز میں پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق فیصلے سے پاکستان سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرے گی۔ پی آئی اے 5 سال سے لگی پابندی ہٹنے کی صورت میں فوری طور پر برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن شروع کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے لندن مانچسٹر اور...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے۔ بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سےمتعلق درخواستوں پر سماعت کی۔بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔ سماعت کےدوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیڈول کے علاوہ اور جیل مینوئل سےہٹ کربھی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ زیبا بختیار...
    بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔ خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔ خاتون نے رات کو  اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔ جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔ بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے...
    امین الحق: فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، مشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔امین الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کیلئے تقریبا 2 ارب رقم کی تقسیم نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بریفنگ دی کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان یہ رقم تقسیم نہیں کی گئی۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو آج کمیٹی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا، سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے واقعات کی وجہ سے ان کا آنا ممکن نہیں تھا۔ ثناء اللہ...
    لاہور میں کے علاقے ڈیفنس سے 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 14 سال سے کام کرنے والی دو گھریلو ملازمائیں واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں، پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے گھر میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا، گھر میں 14 سال سے ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ بناکر واردات کروائی ۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ عثمان بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے،...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم سے مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔  نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سستی...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔  لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے حکومت، اپوزیشن اور ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہو چکا ہے۔   لیاقت بلوچ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے تاکہ صوبوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔   ملک میں مہنگی بجلی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سستی بجلی کے لیے قوم عید کے بعد ایک بڑی تحریک کے لیے تیار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیئے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے۔ انتہائی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 18مارچ 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان کی سنگین صورتحال اورموجود حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے، داخلی تحفظ یقینی بنانے اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آزادو خود مختار اور جامع پالیسی بنائی جائے، امریکہ کا ساتھ چھوڑ کر پاکستان اور افغانستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے کم کیے جائیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی نہ صرف پورے خطے بلکہ افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہر صورت میں بات چیت ناگزیر ہے، افغانستان اور پاکستان دونوں کے...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر پنجاب اور سندھ کے وزرا نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں سب پارٹیاں ملک مفاد میں بیٹھیں لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر بائیکاٹ کرکے پیغام دیا کہ عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کرے گی۔
    اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں سیاسی ،معاشی اورسکیورٹی کی صورتحال زیرغورآئے گی۔ Post Views: 1
    پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، اس لیے شریک ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی ان کیمرہ میٹنگ میں شرکت کرے گی۔  اس اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس ابھی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی کا معاملہ ہے، اس لیے ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا...
    اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی بنانے اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے لیے پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی جبکہ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین...
    ویب ڈیسک: حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔  ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی  ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک ) بلوچستان کے علاقے نوشکی کی قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکہ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر کی تفصیل چند لمحوں میں شامل کی جائے گی ۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے...
    ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں، مادرپِدر آزاد، اسلام بیزار سیکولر طبقوں سے پاکستان کے اسلامی تہذیبی، نظریاتی سرحدوں کو خطرات درپیش ہیں لیکن حکمرانوں کا آئین سے انحراف کرتے ہوئے اسلام مخالف روِش، قانون سازی اور طرزِ حکمرانی زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی منڈی بہاالدین کی ڈونرز، معززین، وکلا اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ قومی قیادت کو اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ ملک میں گہرے سیاسی بحرانوں کو حل کی منزل کی طرف لانا ہوگا۔ بار بار اتحادی سیاست کی بات کرنے سے سیاسی اتحادوں کی برکات بے ثمر، بے...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہے، اور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے جامع مسجد منصورہ میں خطابِ جمعہ، جماعتِ اسلامی منڈی بہاؤالدین کی ڈونرز، معززین، وکلاء اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ منصورہ میں ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما میجر غلام سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پاکستان کو آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ پاکستان کی بقاء و استحکام اور ترقی کا ہر پہلو آئین کے نفاذ اور قرآن و سنت کے نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اسلامی نظریہ حیات کی بنیادوں سے انحراف نے ملک و مِلت...
    گزشتہ ماہ پاکستان آنے والی جاپان کی سابق پورن اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔ رائے نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اور سنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہنا تھا کیونکہ...
    کراچی: نجی ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا جب کہ لیاری کے علاقے سے بھی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔   پولیس کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر...
    جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔ سابق جاپانی پورن سٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو...
    جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بار کوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔ مارک کرنی نے یہ عہدہ اُس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سے سب سے بڑا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خومختاری پر حملے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔ یاد رہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی...
    سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق مجوزہ رولز کا جائزہ لینے کے بعد فل کورٹ سے حتمی منظوری لی جائے گی، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980ء کے جائزے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ 4 رکنی ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025ء کا مسودہ تیار کر لیا، نئے رولز کا مسودہ چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر ججز کو بھجوا دیا گیا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق مجوزہ رولز کا جائزہ لینے کے بعد فل کورٹ سے حتمی منظوری لی جائے گی، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980ء کے جائزے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے رولز میں ڈیجیٹلائزیشن اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ہسپتال مینجمنٹ، پروکیورمنٹ اینڈانوینٹری کنٹرول، فنانشل اینڈ ریسورس مینجمنٹ، بجٹنگ اینڈ فنانشل پلاننگ، ہیومن ریسورس اینڈ لیڈرشپ، ایتھکس اینڈ لیگل ایسپیکٹس اور کانفیلکٹ مینجمنٹ کے کورسز کا جائزہ لیا گیا۔ڈین آئی پی ایچ نے اس حوالے سے کورس آئو ٹلائنز سمیت دیگر تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہسپتال کے ایم ایس میں ایک لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں جو پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلے، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات عوام کی...
    جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
    —فائل فوٹو لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار قربان علی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزم ڈکیتی اور قتل کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول قربان ڈی آئی جی آپریشنز کی پی آر او برانچ...
    مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام تائمز۔ پنجاب میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 
    معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ’جیو نیوز‘ کا مشکور ہوں جس نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق آج دوپہر 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ فٹبالر کی ملاقات ہو گی، ہم نے اس ملاقات کے لیے تمام انتظامات کیے ہیں۔ قومی فٹبالر محمد ریاض 2018ء میں ایتھلیٹس کھیلوں پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں  جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،جے آئی ٹی کی علیمہ خان کو آج اور عمر ایوب کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کررہے ہیں،الیکٹرانک جرائم کی روک تھام  ایکٹ  2016کے تحت تشکیل دی گئی ہے،اس سے پہلے بھی 25 پی ٹی آئی سوشل میڈیا  ارکان اور قیادت کو طلب کیا گیا تھا۔ مریم نواز کا ریڑھی والا...
    بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو  ضلع کچھی کے علاقے پیرو کنری میں دہشت گردوں نے  ایک ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور علاقے کی پیچھیدگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے ، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔ مزید :
    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہے: علی پرویز ملکوزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔ حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    کراچی میں گرین لائن، اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔بسوں کے آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن میں آپریشنل کنٹرول سے متعلق تقریب ہوئی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئےایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔  ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہو گی۔ یاد رہے...
    گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: ریڈ، گرین، بلیو اور اورنج لائنز بحال نہ ہوسکیں شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات موخر اسلام آ باد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول... ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے رات گئے لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان اور یو سی چیئرمین بھی تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے قدیم علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ Post Views: 1
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔ کراچی:گلشن اقبال میں تاروں اور درختوں میں آتشزدگیکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کے الیکٹرک کے تاروں اور درختوں میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا 4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ  گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا کی روشنی میں صہیب عمار صدیقی کو امیر ضلع ملتان مقرر کیا، نو مقرر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے اجلاس میں امارت ضلع کا حلف اٹھایا، جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق یہ تقرر 31 اکتوبر 2026 تک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر العظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی زیرصدارت جماعت اسلامی ضلع ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے استصواب کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا کی روشنی میں صہیب عمار صدیقی کو امیر ضلع ملتان مقرر کیا، نومقرر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں رام چندر پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں دولہے نے شادی سے ایک دن قبل خودکشی کر لی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے دولہے کی شناخت 37 سالہ لکمپلی کرن کے نام سے ہوئی جو رام چندر پیٹ کے رہنے والا تھا۔ لکمپلی کرن کی اتوار کی شادی شادی طے تھی، دولہے نے جمعے کو نہ صرف پری ویڈنگ شوٹنگ کروائی بلکہ دیگر رسومات میں بھی حصہ لیا تھا۔ جمعے کی رات کھانا کھانے کے بعد وہ حسب معمول کمرے میں جا کر سو گیا، تاہم ہفتے کی صبح کمرے سے اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ دل دہلا دینے والے واقعے...
    پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    علامتی فوٹو کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی آگئی جس واپس کراچی اتار لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سکھر کے قریب فنی خرابی ہوئی۔ ایئر بس اے 320 طیارے کو پونے 2 گھنٹے بعد واپس کراچی اتارا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ٹالنے کی بدنیتی کر رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمراں اپنا سرمایہ پاکستان میں واپس لائیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں: مشتاق احمدجماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ وکیل بہادری سے کیس لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے ماہ رمضان میں اٹھائے گئے...
    اسلام آباد(خبرنگار+این این آئی) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے پرسوں سہ پہر 3 بجے جبکہ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحتقومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔خیال رہے کہیہ 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔
    ذرائع کے مطابق شامی پاپولر ریزسٹنس ماؤنٹین بریگیڈ نے ملک کے مغرب میں لبنان کے ساتھ ملک کی سرحد کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں الجولانی کے مخالفین نے لاذقیہ میں سطامو فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق الجولانی کی سربراہی میں شامی عبوری حکومت کی مخالفت نے ملک کے مغرب میں واقع "سطامو" فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الجولانی کی سربراہی میں شام کی عبوری حکومت کی مخالف قوتوں نے لاذقیہ کے دیہی علاقوں میں واقع "سطامو" ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الجولانی...
    صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ 2025ء بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
    سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ختم ہوتے برابری کے مقابلوں کے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو باآسانی ہرا سکتی ہے۔ سنیل گواسکر کی جانب سے یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست بعد سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت برابر کے حریف نہیں رہے جس کی وجہ پاکستان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا نہ...
    اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔  یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ بے خوف ہو کر پاؤں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔   پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے۔   ایس پی ٹریفک نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ...
    صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق  ایک اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10 مارچ 2025بروز پیر سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ (بروز پیر) سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس 11 مارچ (بروز منگل) دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا...
    صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس...
    صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پارلیمان سینیٹ صدر آصف علی...
    اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔ نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔ جے آئی ٹی آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل...
    جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر جانے والے سوئی گیس ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔ اغوا کی واردات بی سیکشن ٹھل تھانےکی حدود نصیر شاخ کے قریب کی گئی ہے۔ مسلح ڈاکو گیس کمپنی کے ڈرائیور اور گاڑی واردات کی جگہ پرچھوڑ گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں انہیں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے جبکہ خیبر پختونخوا والے والے ایک بی آر ٹی بھی نہ چلا سکے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کتاب بھجوائی ہے، لاہور اور اسلام آباد میں حملوں کا ذکر نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ملک احمد خان بھچر اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ملک احمد خان بھچر پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب کی تنظیموں کی کارکردگی کی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے۔عمر ایوب، اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل روانہ...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتِ حال پر کہا ہے کہ ہر آنے والا دن پاک افغان تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے حکومت کو باور...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز نے جھنگ سے ریسکیو کیا گیا ریچھ اسلام آباد پہنچا دیا۔ سرگودھا: غیر قانونی کھیل کیلئے استعمال کیا جانیوالا ریچھ ریسکیو کر لیا گیاجانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔ فورپاز کے مطابق جھنگ میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو رقص کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، 3 سال کے ریچھ کے دانت ظالمانہ طریقے سے نکال دیے گئے تھے۔ریچھ کی ناک سے رِنگ بھی ہٹا دیا گیا، اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کا مکمل طبی معائنہ بھی ہوگا۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس آج جمعرات کو دن ساڑھے 11بجے  طلب کیا ہے۔
    فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، آگ نے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عملے کے پاس وسائل نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ پہاڑی سلسلے میں درجنوں مقامی آبادی کے گھر ہیں، آگ نے پہاڑی سلسلے کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث انسانی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔
    اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کااجلاس کل طلب کرلیا۔صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت اختیارات کا استعمال کرتےہوئے ایوان بالاکااجلاس طلب کیاجو کل دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔اس سے پہلے سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کی گئی تھی، سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔وزارت پارلیمانی امور نے 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔(جاری ہے) دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
    عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر کے منصوبے کو منظور کرلیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا جس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن اور شام سمیت دیگر عرب ممالک، اقوام متحدہ کے سربراہ، صدر یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل شریک ہوئے۔ اجلاس میں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ منظور کرلیا۔ عرب رہنماؤں نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کیے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے نیب ترمیمی بل 2024 واپس لے لیا، جس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل واپس لینے کی تصدیق کر دی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملزم کو حراست میں رکھنے کا دورانیہ 40 دن تھا۔ بل واپس لیے جانے کے بعد کسی ملزم کو 14 دن تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں وزارت قانون نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے...
    کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔
    اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت آج چیف منسٹرسیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر ہونے والے گذشتہ اپیکس کمیٹی اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
    عرب سربراہی اجلاس : غزہ کی تعمیر نو اور مستقبل کیلئے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز )عرب سربراہی اجلاس کے ڈرافٹ اعلامیے میں غزہ کے مستقبل کے لیے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے لیے جلد مدد فراہم کریں۔ عرب نیوز کے مطابق مصر کے زیراہتمام اس اجلاس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں آباد کرنے کی تجاویز کا جواب دینے اور غزہ میں جنگ بندی کو ختم کرنے اور دوبارہ جنگ شروع کرنے...
    5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے نیب ترمیمی بل 2024 واپس لے لیا، جس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا تھا۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل واپس لینے کی تصدیق کر دی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملزم کو حراست میں رکھنے کا دورانیہ 40 دن تھا۔بل واپس لئے جانے کے بعد کسی ملزم کو 14 دن تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، حکام وزارت قانون...
    فوٹو: فائل وزارت قانون نے حکومت کا قومی احتساب بیورو ترمیمی بل واپس لے لیا۔قومی اسمبل کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزارت قانون نے حکومت کا قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل واپس لے لیا۔ اس بل میں نیب ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کی تجویز تھی۔اجلاس کے دوران حکام وزارت قانون نے بتایا کہ وزارت قانون و انصاف نے 13 منصوبے تجویز کیے ہیں، پاکستان میں 13 بڑی جیلوں کو کورٹس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون نے 5 پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے کہ پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے،...
     گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس7مارچ کو طلب کر لیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کیساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے، جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی فوج مسحرہ پر قبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کے...
    اسلام آباد میں شہری کو اغوا کرکے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینے والے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکےچھینی گئی نقدی اورقیمتی موبائل فون بھی  برآمد کرلئے۔ ملزمان کی شناخت  زین طاہر ،احسان ، شاہ زیب اور عائشہ بی بی کے ناموں  سے ہوئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق  نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
    لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون  نے سوتن کو قتل  کرکے اس کی  لاش  بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔  رپورٹ کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا،  مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
    ہالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ 97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی شہر لاس ینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 5 کیٹیگریز میں فلم ’انورا‘ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ نے 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔ سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔ بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کے ہدایت کار سین بیکر کو ملا۔...
    رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکورٹی پروگرام مرتب کرلیا ہے، جس کے تحت 3300 سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حو الے سے ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق نے پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کرتے ہوئے عبادت گاہوں، مارکیٹوں،...