Juraat:
2025-03-12@02:00:16 GMT
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کی معطلی کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انسانی امداد کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسے جابرانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، عالمی برادری اسرائیلی پابندیاں ختم کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔(جاری ہے)
منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطینی علاقوں کو بھجوائی جانے والی خوراک اور ادویات سمیت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد معطل کرنے اور علاقے یں پانی کی فراہمی کو محدود کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسے جابرانہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں کیونکہ ان سے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں معصوم فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔