شادی سے ایک روز قبل دولہے نے انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں رام چندر پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں دولہے نے شادی سے ایک دن قبل خودکشی کر لی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے دولہے کی شناخت 37 سالہ لکمپلی کرن کے نام سے ہوئی جو رام چندر پیٹ کے رہنے والا تھا۔
لکمپلی کرن کی اتوار کی شادی شادی طے تھی، دولہے نے جمعے کو نہ صرف پری ویڈنگ شوٹنگ کروائی بلکہ دیگر رسومات میں بھی حصہ لیا تھا۔
جمعے کی رات کھانا کھانے کے بعد وہ حسب معمول کمرے میں جا کر سو گیا، تاہم ہفتے کی صبح کمرے سے اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
دل دہلا دینے والے واقعے سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دولہے کی خودکشی کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔
مزیدپڑھیں:مناسب قیمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ کسان تیار گندم جانوروں کو کھلانے لگے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مریم نواز نے مزدوروں کی اجرت کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی منظوری دے دی، انھوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر لاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب سے مشاورتی اجلاس اور پلان طلب کر لیا ہے۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا محنت کش اللہ کے دوست ہیں، انھیں ناراض نہیں کر سکتے، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو۔ انھوں نے کہا ہم مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔
Post Views: 1