صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ 2025ء بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا مشترکہ اجلاس صدر مملکت
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
صدر مملکت آصف زرداری کل پارلیمنٹ (ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔