کوہلو، ماوند کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، آگ نے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
لیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عملے کے پاس وسائل نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
پہاڑی سلسلے میں درجنوں مقامی آبادی کے گھر ہیں، آگ نے پہاڑی سلسلے کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث انسانی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پہاڑی سلسلے
پڑھیں:
قلات : خاتون بمبار کا خودکش حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔
ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن لے جانے والے ٹرک کو مسلح افراد نے نذر آتش کردیا۔