Jang News:
2025-03-17@20:45:49 GMT

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

فائل فوٹو۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ 

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

شہباز شریف اور ایمل ولی خان کا ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ حالات پر اہم مشاورت

ٹیلیفونک بات چیت کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان ملک میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مربوط اور مؤثر اقدامات کے لیے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات پر اہم مشاورت ہوئی، ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھنے کی تجویز دی۔ ایمل ولی خان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایمل ولی خان کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہفتے کے اندر اہم اجلاس پر آمادگی ظاہر کر دی۔

دونوں راہنماؤں کے درمیان ملک میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مربوط اور مؤثر اقدامات کے لیے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیلیفونک بات چیت کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے تحفظ اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمدشہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا
  • شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، علی پرویز ملک
  • بیرسٹر سیف نے حنیف عباسی کے بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا
  • وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 مارچ کو طلب، اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے
  • اسلام فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • شہباز شریف اور ایمل ولی خان کا ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ حالات پر اہم مشاورت