لاہور: لیاقت آباد میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا، مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار
کراچی:گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔
اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔