ڈاکٹروں سے تنگ دیسی بندے کا انوکھا کارنامہ: یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرلیا، لیکن۔۔۔
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے۔ بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور چیخنے لگا۔
اس کی چیخیں سن کر اہل خانہ حیران رہ گئے اور فوراً اسے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے راجا بابو کے بھتیجے راہول نے بتایا کہ اس کے چچا نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود آپریشن کرنے کی کوشش کی۔
راہول نے مزید بتایا کہ 18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی تھی، لیکن حالیہ دنوں میں وہ دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھا۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود افاقہ نہ ہوا تو اس نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر آگرہ کے ایس این اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:امریکی ایچ ون بی ویزا کی درخواستوں کیلئے آج سے نیا نظام نافذ ، پرانی درخواستیں فارغ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم سلیمان اسے ورغلا پھسلا کر قبرستان میں لے گیا اور بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچے کے والد اسحاق کی مدعیت میں نامزد ملزم سلیمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکام نے فوری ایکشن لینے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔