2025-04-06@00:06:21 GMT
تلاش کی گنتی: 4713
«اور اب ان صارفین سے»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں غیرحاضری افسوسناک ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہ ہوکر ثابت کیا ملک کے ساتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی ملکی سلامتی کے ہر اجلاس میں غیرحاضر رہے، عسکری قیادت، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور سیاستدان پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کے دستخط نہیں، ایک جماعت قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کوئی...
مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مطالبات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد کے واقعات نے ریاست میں سیاسی اور سماجی تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔ ناگپور میں حالیہ جھڑپیں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ معاملہ محض تاریخی یادگار سے متعلق نہیں، بلکہ اس کے پیچھے سیاسی اور مذہبی محرکات کارفرما ہیں۔ بی جے پی کے رہنما اور ستارا کے شاہی خاندان کے رکن چھترپتی ادین راجے بھوسلے نے اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ’چور اور لٹیرا‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی مسماری کے لیے جے سی بی مشین بھیجی جائے۔ ہندو جن جاگرتی...
اسلام آباد: حکومت نے بیرونی مسابقت کیلیے معیشت کو مکمل طور پر کھولنے کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا، اس کے تحت آئندہ 5 برس میں اوسط درآمدی ٹیرف ایک تہائی کم کرکے محض 7.1 فیصد تک لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق معیشت کی لبرلائزیشن کے شعبوں میں معدنیات اور آٹو سیکٹر سرفہرست ہوں گے، ان میں آٹو سیکٹر کو سب سے زیادہ تحفظ حاصل ہے، جبکہ شورش زدہ بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے۔ اس نئی مفاہمت کیساتھ پاکستان اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ کے قریب پہنچ گئے، جوکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کی لازمی شرط ہے۔ تاہم اوسط ٹیرف میں ایک تہائی کمی سے...
لاہور: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ بیانات ایسے لوگوں کی طرف سے آتے ہیں جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ان کی کوئی جائزیت ہے تو وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہم پروگرامز کرتے، ہم کوئی ٹھوس گفتگو کرنے کیلیے کرتے ہیں۔ جہاں تک رہا ہماری شرکت نہ کرنے کا ہم نے شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، ہماری پارلیمانی پارٹی نے اور ہماری پولیٹیکل کمیٹی نے خان صاحب کے ساتھ ملاقات سے اس کو صرف مشروط کیا تھا، ہمارا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
فوٹو فائل/فیس بک مصطفیٰ نواز کھوکھر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک گیر احتجاج پر بات ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی میں خطاب پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں میرے موقف میں چند الفاظ لے کر میڈیا پر چلائے گئے۔اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کی تائید اور نکات سے مکمل اتفاق کیا، علامہ ناصر عباس نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بات کی۔مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو...
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت افطار دی گئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، عاطف خان، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس سمیت کئی رہنما شریک ہوئے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کی نشست ہوئی، افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی امور پر مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے مسائل کا حل آئین پر عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین پر عمل سے ہی دہشتگردی اور خرابیوں سے نکلا جا سکتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے درپیش ملکی مسائل کا حل اتفاق اور آئین کی حکمرانی کو قرار دیا اور غزہ میں...
رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت کے ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی سی صوابی کو ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے ڈی سی صوابی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت کے ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں اسپورٹ گالا میں شرکت کی، ڈی سی نے وہاں پر ٹک ٹاک...
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ اور عملے کی حاضری اور طلبا کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو آکائونٹنٹ آفیس سے براہ راست منسلک کرنے اور طلباء کی داخلہ کا ریکارڈ ڈجیٹلائیز کرنے جیسے اقدامات کے لیے موبائل ایپلیکیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ’’ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔‘‘ یہ بات انہوں نے کراچی میں بدھ کے روز اپنی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل...
پنجاب کے شہر چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر وین میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ 5 شدید زخمیوں کو فیصل آباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال لالیاں منتقل کیا گیا، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ...
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ عید کے بعد امن و امان کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی ہے اور اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو...
پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی و باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاک سعودی تاجروں، سی ایف اوز، انجینئرز و دیگر کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم پیپلز کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے اور مستقبل میں اسے مزید فروغ دیا جائے گا۔ شرکا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں...
رزق اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اس کی قدر کرنے سے اس میں برکت ہوتی ہے۔ رزق کی ناقدری کرنے سے یہ نعمت چھن سکتی ہے، اس لیے اس کا احترام کریں۔ رزق کو صحیح استعمال کریں، فضول خرچی سے بچیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر سنایا۔فیصلے میں کہا کہ چادر و پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات...
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
یرموک: کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئےم مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی...
وزیراعظم 23مارچ کو بجلی 8روپے فی یونٹ سستی کرنیکا اعلان کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف 23 مارچ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے منظوری کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کمی یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی اور صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے کو ملیں گے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 8روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی میں سے 4 اعشاریہ73روپے فی یونٹ مستقل ایڈجسٹمنٹ ہوگی،یہ تبدیلی 6آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، 16آئی پی پیز کے ساتھ پاور خریداری معاہدوں میں نظرثانی کرکے ٹیک اینڈ پے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف 23 مارچ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کمی یکم اپریل 2025ء سے نافذ ہوگی اور صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے کو ملیں گے۔نجی ٹی وی سما نے میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 8 روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی میں سے 4.73 روپے فی یونٹ مستقل ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ یہ تبدیلی 6 آئی پی پیز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، 16 آئی پی پیز کے ساتھ پاور خریداری معاہدوں میں نظرثانی کرکے ’ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل میں...
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز کویت سٹی:کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت جناب مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاؤہ ترکی اور تاجکستان کے سفراء کرام نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلی مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر...
— فائل فوٹو خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دی گئی۔وفاقی شرعی عدالت نے چادر و پرچی رسم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چادر اور پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا۔یہ فیصلہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی سربراہی میں فل کورٹ نے دیا جس میں جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر محمد انور اور جسٹس امیر محمد بھی شامل تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسی روایات اسلامی احکامات کے خلاف ہیں، چادر اور پرچی جیسی روایات قرآن و سنت میں خواتین...

یوزویندر چاہل اور دھناشری کی راہیں الگ، کرکٹر عدالتی حکم پر اہلیہ کو کتنی رقم دینے کے لیے تیار ہوگئے؟
بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...

ایک ماہ تک چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے اور ریٹیل پرائس 164 روپے فی کلو ہوگی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے جبکہ ریٹیل پرائس 164 روپے فی کلو ہوگی۔ 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔ اسلام آباد میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بار بار...
طورخم بارڈر پر پاک افغان اعلیٰ حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں متفقہ طور پر 26 دنوں سے بند طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ طورخم بارڈر آج شام 4 بجے طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹرز کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ مکمل طور پر 21 مارچ سے کھول دیا جائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طورخم بارڈر پر آج مریضوں کو بھی جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ جمعے کے دن پیدل مسافروں کی باقاعدہ آمد و رفت شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: 24 روز سے طورخم بارڈر بند، پاکستانی جرگہ مذاکرات کے لیے طورخم پہنچ گیا واضح رہے کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے بند...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)نائٹ فرینک کی حالیہ ویلتھ رپورٹ 2025 کے مطابق 2019 سے 2024 کے درمیان پراپرٹی کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کے ساتھ دبئی لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ انڈیکس میں سرفہرست رہا۔شہر کے اہم رہائشی شعبے میں 2024 کی تیسری سہ ماہی تک قیمتوں میں 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اختتام تک 20 فیصد تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اضافے نے دبئی کو پرائم انٹرنیشنل ریزیڈنشیل انڈیکس میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں شامل کر دیا ہے، جو صرف سیئول اور منیلا سے پیچھے ہے۔مشرق وسطی میں کم از کم ایک کروڑ ڈالر مالیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف سے ملاقات میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انسولین بنانے کے لیے درکار خام مال کی بیرون ملک سے درآمد کرکے مقامی سطح پر انسولین بنانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم انسولین کی مقامی پیداوار کو بڑھائے گا اوراس ضروری دوائی کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کو کم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب: شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ کیا ہے؟ اس پر ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان میں انسولین کی پیداوار کے...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ محنت خیبرپختونخوا نے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ای مزدور کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام معلومات دستیاب ہوگی۔ صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انہیں مزدوروں کی سہولت کیلئے ای مزدور کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹلائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلیے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔ بابراعظم کے ستارے گردش...
دور نایاب: پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر کے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔ فنکشن فیس میں اضافہ سے قبل پارکوں کی فنکشن فیس 5 ہزار روپے یومیہ سے 7 ہزار روپے یومیہ تھی۔اب فنکشن فیس میں اضافے کے بعد یہ فیس 8 ہزار 700 روپے یومیہ سے 12 ہزار روپے یومیہ تک ہو گئی ہے۔ نئی پالیسی اور دینی پروگرامز کے تحت پی ایچ اے نے پہلی مرتبہ نعتیہ محافل اور دینی پروگرامز کے لیے بکنگ فیس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے...
وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) سے منظوری کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ یہ کمی یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی، اور صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے کو ملیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 8 روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی میں سے 4.73 روپے فی یونٹ مستقل ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ یہ تبدیلی 6 آئی پی پیز(IPPs) کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، 16 آئی پی پیز کے ساتھ پاور خریداری معاہدوں (PPAs) میں نظرثانی کرکے ’ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل میں تبدیل کرنے، بیگاس پاور پلانٹس کو امریکی ڈالر سے پاکستانی روپے میں منتقل کرنے اور حکومتی پاور پلانٹس (GPPs) کے لیے رٹارن...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کلاؤڈ سکیورٹی پلیٹ فارم وز(Wiz)کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں Wiz کو گوگل کلاؤڈ آپریشن میں شامل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کی متعدد کلاؤڈز استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی، یہ معاہدہ اے آئی کے دور میں ہر قسم اور حجم کے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ سکیورٹی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔(جاری ہے) بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت سائبر سکیورٹی کو ہنگامی خطرات سے بچانے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی...
امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے USAID (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔ عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ USAID کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جبUSAID کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایلون مسک کا حکومتی اداروں پر کنٹرول غیر قانونی ہے کیونکہ انہیں نہ تو سرکاری طور پر کوئی...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ای مزدور کارڈ کے اجرا کو جلد از جلد یقینی بنایا...
ٹرمپ حکومت کو جھٹکا: امریکی عدالت نے یو ایس ایڈ کو بند کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے USAID (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔ عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ USAID کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جبUSAID کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل سے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کی توقع ہے اور اس سلسلے میں 23 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی یکم اپریل 2025ء سے مؤثر ہوگی یعنی مئی میں عوام کو قیمت کم کیے جانے والے بل موصول ہوں گے، 8 روپے فی یونٹ میں سے 4 روپے...
پشاور: پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25 ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم طورخم سرحد کی بحالی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے افغان جرگہ نے افغان حکام سے حتمی رائے لینے کے لیے...
وانا(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنگن تک کل کرفیو ہوگا۔ ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہےگا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ سڑک بند رہے گی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔جواد حسین کاظمی نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9 بجے طورخم سرحد پرفلیگ میٹنگ کا انعقاد کیاجائےگا، فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تین ہفتوں سے زائد عرصے قبل طورخم سرحد کے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلیے بند کردی گئی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق...
پشاور: پاکستانی جرگہ کے سربراہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ایڈوائزر سید جواد حسین کاظمی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ افغان جرگہ نے اپنے حکام کو مشترکہ جرگہ کے فیصلے پر راضی کرلیا ہے، جس کے تحت طورخم تجارتی گزرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق، افغان جرگہ نے افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پاکستانی جرگہ کو آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ طورخم سرحد کو ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح 9 بجے طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان سیکورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا...
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں اور وکلا کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے بچوں کی حفاظت کیلئے شہید ہورہے ہیں۔ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے، ٹارگٹڈ آپریشن ہو یا جنگ دہشتگردوں کے خاتمے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اے پی ایس کے بعد دہشتگردی کو...
اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار...
پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25 ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ اس اقدام سے معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ "جیو نیو ز" کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ حکومت خواتین کیلیے محفوظ اور مساوی مواقع یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے:حنا...
وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔جیو نیو ز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں...
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر عامر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو امریکی صدر کی دھمکی پر خط لکھ دیا۔ خط میں شکایت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی صدر اور دیگر امریکی حکام نے ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی گئی۔ ایران خطے میں ہتھیاروں کی فراہمی عدم استحکام پھیلانے سے متعلق الزامات مسترد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیرعامر سعید ایروانی نے امریکی صدر کی دھمکی پر اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے سفیر نے اپنے خط میں کہا کہ امریکی صدر اور...
اجلاس میں علماء پر حملے کی مذمت اور جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر فوری ردعمل پر فورسز کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ کابینہ نے متعدد فیصلے کئے، جن پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی کابینہ نے سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ اجلاس میں شہید ہونے والے بہادر...
خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولیس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 3 ارب روپے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس...
فیس بک نے اپنی کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے متعدد کریئیٹرز اور پیج مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کے باعث وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی پاکستانی کانٹینٹ پروڈیوسرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس اچانک ڈی مونیٹائز کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں انسٹریم ایڈز، ریل ایڈز، فوٹو پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کر دیا گیا ہے، جس پر ان کا معاشی انحصار تھا۔ یہ مسئلہ...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنا رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنا رہے ہیں اور ہم قانون نافذ کرنے والوں کی بہادری کو سراہتے ہیں۔ شبہاز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری یکجہتی...
بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد بلوچستان حکومت نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے لیویز فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سول فورسز کو مزید منظم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں چھبیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں پولیسنگ کا نظام دو ححصوں میں تقسیم ہے۔ پولیس شہری علاقوں میں کام کرتی...
امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہارورڈ نے جامعہ ہارورڈ نے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیوشن فیس معاف کرانے کی سہولت سے اُٹھانے والوں میں سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا شامل ہوں گے۔ اسی طرح یونی ورسٹی 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا کی رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبا کے لیے ٹیوشن فیس کی معافی اور رہائش وغیرہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کا اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں انرول ہونے والے طلبا...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
اسلام آباد: ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا...
فوٹو: فائل قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں اور خوارج کے ہاتھ آہنی ہاتھوں سے ہمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ اعلامیہ کے مطابق قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی کے کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ...
پاکستان میں توانائی کا بحران کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ 2015 میں نواز شریف حکومت نے آئی پی پی منصوبے متعارف کروائے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ جب ان منصوبوں کے ثمرات سامنے آنے لگے تو مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی اور سولر پاور کو فروغ دینے کے وعدے کیے تاکہ عوام پر معاشی بوجھ کم ہو۔تاہم، حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی۔ حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی، جس کے نتیجے میں سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہو جائے گی۔ نئی ترمیم کے تحت بائی بیک...
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کا بھرپور طاقت کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کا فیصلہ،اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں...

سیاسی و عسکری قیادت کا دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
سیاسی و عسکری قیادت کا دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...
ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔ ے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر شامل ہیں۔ پاکستان افغانستان سے دشمنی مول نہ لے، بانی کی جیل سے دھمکی ہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر...
اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔ زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے اپنی پرانی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان - فوٹو: فائل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا ذکر ہوا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ بہتر تھا۔بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ بانی سے ملاقات کرائیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئیتحریک...
سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا، میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ...
ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی غور نہ کیا ہو مگر بیشتر افراد ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کو زیادہ آرام دہ سمجھتے ہیں۔یقیناً زیادہ دیر تک اس پوزیشن سے پاؤں سن ہو سکتے ہیں مگر یہ آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بیٹھنے کا یہ انداز جسم اور صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟تو اس حوالے سے سائنسی شواہد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کولہوں پر اثرات تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ بیٹھنے سے کولہوں کے جوڑ متاثر ہوتے ہیں اور وہ اوپر نیچے ہو سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے سے خون کا بہاؤ بھی...
— فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
بیجنگ : چین کے پہلے دو ماہ کے لیے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا ماننا تھا کہ چین کی کھپت اور صنعتی پیداوار میں ’’حیرت انگیز مضبوط نشان ‘‘دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ پہلا نشان “ایک ہموار آغاز” ہے. رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے بیشتر اہم معاشی اشاریوں میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیز رہا ہے۔ مثال کے طور پر مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولیس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 3 ارب روپے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ زائرین کو 300 کلومیٹر فی...
اکیلے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اجلاس میں نہ جانا پارٹی کا فیصلہ ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور چیئرمین بھی اکیلے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اجلاس میں نہ جانا پارٹی کا فیصلہ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کل آپ نے سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں جانے کا کہا اور آج نہیں جا رہے، وجہ کیا ہوئی؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ پارٹی مقدم ہے یا پاکستان مقدم...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئیے، سب کو متحد ہونا چاہئیے، سب کا بیانیہ ایک جیسا ہونا چاہئیے، یہ پاکستان اور قوم کا کاز ہے، پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کل آپ نے کہا تھا کہ سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، آج آپ کہہ رہے ہیں، نہیں جائیں گے کیا وجہ ہوئی ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔ صحافی نے...
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئیں، اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہو کر پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہوگا۔صحافی کے سوال پر کہ آپ نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، لیکن اب نہیں جا رہے، بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ بطور چئیرمین بھی وہ اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے، بلکہ یہ پارٹی کا اجتماعی فیصلہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قومی سلامتی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا گزشتہ دنوں ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس نے محمد حفیظ کی اس بات پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے اب محمد حفیظ نے...
ماڈل و اداکارہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ دونوں نے 17 مارچ کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی۔ دونوں کی جانب سے شیئر کردہ متعدد تصاویر میں انہوں نے بچے کا چہرہ بھی دکھایا جب کہ بعض تصاویر میں مریم نفیس کو ہسپتال کے بستر پر بھی دیکھا گیا۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔ دونوں نے پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی ، جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ عازمین کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 89 ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، اب وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے...
چین میں اتارچڑھاؤ کے باوجود روزگار کی صورتحال مستحکم رہی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار کی تعطیلات کی وجہ سے شہری بے روزگاری کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے باوجود روزگار کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی۔ قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ملک کی سروے شدہ شہری بے روزگاری کی اوسطاً شرح 5.3 فیصد رہی جس میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح فروری میں 5.4 فیصد تھی جس میں جنوری کی 5.2 فیصد کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔این بی...
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Nafees (@maryamnafeesfan) مریم نفیس نے پیر کو انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا'۔اداکارہ...
دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے...

پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،حکومت پاکستان فارن سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈنمارک کے سفیر نے مصطفیٰ کمال کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں صحت کے شعبے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔سفیر نے ڈنمارک اور پاکستان کے مابین صحت کےشعبوں میں جاری منصوبوں وزیر صحت کو آگاہ کیا ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے ڈنمارک کے ساتھ دیرینہ مراسم...
فیشن وہ جادو ہے جو ہر دور میں بدلتا رہتا ہے، مگر اسٹائل وہ پہچان ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہرلڑکی کے دل میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ ’اب کیا فیشن میں ہے؟‘ اور ’کونسا اسٹائل آؤٹ ہو چکا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ ابھرتا ہے، لیکن کیا فیشن صرف ٹرینڈز کو فالو کرنے کا نام ہے؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ فیشن کی دنیا میں آگے کیسے بڑھا جائے اور منفرد اسٹائل کیسے اپنایا جائے، تو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابق ناصر کے دلچسپ راز ضرور جانیں! رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں شہریار عاصم نے جب مشہورسوشل میڈیا انفلوئنسرابق ناصر سے پوچھا کہ فیشن کا اتنا زبردست آئیڈیا...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر لب کشائی کردی۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط طریقے سے خبر کو پیش کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان محض 90 کے دہائی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے تھا، اسکے علاوہ اور کچھ نہیں جسے اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے کسی انفرادی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی سابق کرکٹر نے واضح...
اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دانش کا کہنا تھا کہ...