اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی ، جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ عازمین کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔
ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 89 ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، اب وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے، معاملات طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ افراد حج کے فریضے سے محروم رہ جائیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک نہیں 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ریاست خطرے میں ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے ، ریاست خطرے میں ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوکر بھی ملک کا سوچ رہے ہیں، تو حکومت کیوں نہیں سوچ رہی؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آصف زرداری انجوائے کررہے ہیں، آصف زرداری واحد شخص ہیں جو صوبائی اسمبلی اور ایوان صدر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب ٹھنڈا ہے تو یہ کوئی بات نہیں، دو صوبوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بڑھتی ہوئی دہشتگردی: حکومت کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • تمام ڈیپارٹمنٹ کچھ اور طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں،اے ٹی سی جج
  • اسرائیلی جارحیت معاہدے کی خلاف ورزی ہے، خطے کا استحکام خطرےمیں پڑگیا، پاکستان
  • قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت افسوسناک، وزیراعظم
  • عازمین حج کیلئے اہم ہدایات اور کوائف اپ لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی
  • 70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ
  • 70 سے 75 ہزار نجی عازمین حج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، طاہر اشرفی
  • اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ کہنا بند کریں، سائرہ بانو نے بیان جاری کردیا
  • وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ
  • ریاست خطرے میں ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، فضل الرحمٰن