پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،حکومت پاکستان فارن سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈنمارک کے سفیر نے مصطفیٰ کمال کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
ملاقات میں صحت کے شعبے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔سفیر نے ڈنمارک اور پاکستان کے مابین صحت کےشعبوں میں جاری منصوبوں وزیر صحت کو آگاہ کیا ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے ڈنمارک کے ساتھ دیرینہ مراسم اور مضبوط تعلقات ہیں ۔پاکستان میں 33 ملین لوگ زیابیطس کا شکار ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحت کے حوالے سے متعدی اور غیر متعدی امراض کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈنمارک گورنمنٹ امپورٹ کی بجائے انسولین کا خام مال منگوا کر پاکستان میں پروڈکشن کرے۔حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ڈنمارک کی واحد کمپنی نوو نورڈسک جو پاکستان کو انسولین فراہم کرتی ہے ، پہلے مرحلے میں پاکستان میں ری پیکجنگ کی پلاننگ کر رہی ہے ۔انہوں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان صحت کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈنمارک کے سفیر پاکستان میں سرمایہ کاری صحت کے شعبے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
لامحدود سرمایہ کاری کی اجازت‘ ڈیجیٹل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری
ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعےکی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی۔حکام کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کےمطابق ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مینوئل پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے۔ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔