بڑی خوشخبری ، تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولیس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے باقی منصوبوں کے لیے 500 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے پولیس فورس کے لیے مزید جدید ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 720 ملین روپے نائٹ ویژن گوگلز، سنائپرز اور دیگر ضروری آلات کے لیے مختص کیے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران کی تنخواہیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جبکہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں سب سے زیادہ ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تنخواہیں کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سرمایہ کار متحرک ہو گئے ہیں اور سونے میں زبردست سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، سرمایہ کاری کے بعد مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 350 روہے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 2186 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 76 روہے کی ریکارڈ سطح تک آ گئی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کرتے ہوئے 3022 فی اونس ہو گئی ہے، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے اضافے سے 3555 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔