سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت افطار دی گئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، عاطف خان، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس سمیت کئی رہنما شریک ہوئے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کی نشست ہوئی، افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی امور پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے مسائل کا حل آئین پر عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین پر عمل سے ہی دہشتگردی اور خرابیوں سے نکلا جا سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے درپیش ملکی مسائل کا حل اتفاق اور آئین کی حکمرانی کو قرار دیا اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کی۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن اتحاد میں مختلف جماعتوں کی شمولیت اور اتفاق رائے پر بھی مشاورت کی گئی، اراکین نے رائے دی کہ  ایسا ایجنڈا ہونا چاہیے جس پر تمام اپوزیشن اکٹھی ہوسکے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بڑی خوشخبری؛ ہارورڈ یونیورسٹی کا تعلیم، رہائش اور ہیلتھ انشورنس مفت کرنے کا اعلان

امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہارورڈ نے جامعہ ہارورڈ نے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیوشن فیس معاف کرانے کی سہولت سے اُٹھانے والوں میں سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا شامل ہوں گے۔

اسی طرح یونی ورسٹی 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا کی رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبا کے لیے ٹیوشن فیس کی معافی اور رہائش وغیرہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کا اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔

اس نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں انرول ہونے والے طلبا پر ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات کی اندرونی کہانی
  • ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری
  • آئی ایس او کراچی ریجن کی قم سے آئے مبلغین کے ساتھ نشست
  • علماء و ذاکرین کی منبر حسینیؑ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے نشست
  • اگر مسلمان ایک ہو جائیں تو کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات نہیں مارے گا، ڈاکٹر ذاکرنائیک
  • باہمی بداعتمادی کو ختم کرکے ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا، علی امین گنڈاپورکا سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور
  • بڑی خوشخبری؛ ہارورڈ یونیورسٹی کا تعلیم، رہائش اور ہیلتھ انشورنس مفت کرنے کا اعلان
  • گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکہ میں مستقبل رہائش کا حق نہیں، امریکی نائب صدر ڈی وینس کا انتباہ
  • پاکستان اور افغانستان طورخم سرحد کی بندش پر لویہ جرگہ کی دوسری نشست آج ہوگی