عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے بہنوں اور  وکلا کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور راجہ علامہ ناصر عباس کو سراہا، بانی پی ٹی آئی نے اختر مینگل کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اخترمینگل اور  ان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیا، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ محمود خان اچکزئی کی جگہ میں بھی ہوتا تو یہی فیصلہ کرتا۔

اپوزیشن اتحاد کا عمران خان سے ملاقات کرانے تک اجلاس میں شرکت سے انکار
ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ غیر منتخب نمائندے اور حکومت کیسے اتنا بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی قیادت کے لیے پیغامات بھی بھجوادیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے اے پی سی کمیٹی میں

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی کاان کیمرہ اہم اجلاس آج ہوگا،بڑے بڑے فیصلے متوقع

 قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف ملک کے تمام بڑے بیٹھک  میں شامل ، بڑے بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، اجلاس قومی اسمبلی ہال میں اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ، عسکری قیادت اور سیکورٹی ایجنسیز کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں فاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اوران کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ، آزادکشمیرکےصدراوروزیراعظم، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان قومی اسمبلی نےکہاہے ان کیمرہ اجلاس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں آج قائمہ کمیٹیوں اور ذیلی کمیٹیوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی اور خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم غیرمعمولی اجلاس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا صرف متعلقہ اسٹاف ہی موجود ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر عمران خان کا مؤقف آگیا
  • جعفر ایکسپریس حملہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق عمران خان کا بیان سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائع
  • پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی کاان کیمرہ اہم اجلاس آج ہوگا،بڑے بڑے فیصلے متوقع
  • قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بڑے فیصلے متوقع
  • پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانے سے مشروط کر دی
  • اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک ہوگی یا نہیں؟ پارٹی قیادت تذبذب کا شکار