2025-03-29@03:54:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1879

«انتخابات کا اعلان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے چیف جسٹس ہائوس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی معاشی صورتحال اور معاشی و سکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس کے  جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے اور ملک میں انصاف کی موثر و بروقت فراہمی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، پاکستان اب ترقی کا سفر کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام امور کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: سالانہ ریونیو ہدف پورا کریں گے، کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پینشن اصلاحات کی گئیں ہیں، اصلاحاتی عمل سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ معاشی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے، اخراجات پر قابو پانے  اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں پرعزم ہے، حکومت  ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عالمی بنک کے وفد میں بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عبدالحق بیدجوئی، بیٹرک میسر، رابرٹ بروس نکول، ٹیریسا سولبز، متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پال بون مارٹن، لون کولیکو میگا گولا، میرین سویز زینیگو، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز ناجی...
    لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے بعد تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور خشک سالی کے اثرات بھی کم ہوئے۔ بدھ کی رات لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد جیسے شہروں میں بارشیں ہوئیں، اور راولپنڈی میں تقریباً چار ماہ بعد تیز بارش کا سامنا کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 18 سے 22 ملی میٹر کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، محکمہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھی بارشوں کے باعث خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا، جبکہ مری...
    سٹیٹ بینک کے حوالے سے ایک تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 ماہ کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میرے خیال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی رفتار اس سے بھی تیز ہو سکتی ہے اگر سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کچھ رکاوٹیں دور کر لی جائیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے بیرون ملک مقیم شہریوں کے دل اپنے وطن اور اپنے لوگوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ ان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ بیرون ملک کام کر کے انہوں نے جو سرمایہ اکٹھا کیا ہے وہ پاکستان میں لگائیں تاکہ یہاں کی معیشت ترقی کرے اور لوگ خوش حال ہو جائیں۔ اسی طرح جب صدر یا وزیر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت سے ان کی انتظامیہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔وزیر اعظم آفس سے اس ضمن میں جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعاون کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے...
    اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے کسی تعصب کے بغیر بات چیت میں حصہ لیا، ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ یوکرین بھی بات چیت میں حصہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت کے نتائج سے انھیں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا، روس حکام کی ملاقات پر روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب سفارتی مشن کا کام دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے، روسی اور امریکی...
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستی شہرت کے لئے تیز رفتارمصنوعی ترقی کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ پائیدارترقی اہم معاشی اصلاحات کے بغیرممکن نہیں جس میں ٹیکس اورتوانائی کے نظام میں درست معاشی اصلاحات کوسرفہرست رکھنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملک میں سیاسی استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی اصلاحات کا تہیہ کیا ہوا ہیاورانکیعزم کے سامنے منفی عناصرکی...
    ٹھٹھہ: جماعت اسلامی کی جانب سے شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے شکارپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو، محرم خاصخیلی، حیدر شورو، مقبول خاصخیلی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اغوا کر کے انتظامیہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کر رہے ہیں اور لوگوں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شکارپور میں بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے بدامنی...
    اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔ ذرائع ک مطابق سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے حکومت کو تمام مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم کے مشیر  رانا ثنااللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں طارق فضل چوہدری، وزارت خزانہ، اسلام آباد پولیس کے نمائندے  اور سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق،...
    پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی محمد حبیب الرحمن کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آپ وادی کشمیر بھر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران مفتی محمد حبیب الرحمن سے ایک انٹرویو...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی دعوت پر وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپوزیشن سے بھی تجاویز لیں گے تاکہ اصلاحات غیر متنازع اور پائیدار ہوں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اور وفاقی وزیر احمد چیمہ بھی تھے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن بھی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکومینٹریز کی تیاری کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ سے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری نے ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی وژن 2030 سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اطلاعات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ترجیح ہے۔
    حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔ صدر زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے فائدہ اٹھائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام، آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کےلیے کوشاں ہیں، ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔اقتصادی مشاورتی کونسل کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ٹیم نے تمام اندازوں اور تجزیوں کو غلط ثابت کیا، ملکی صنعت کا پہیہ چل پڑا ہے، پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے،...
      اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا ۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت سے ان کی انتظامیہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ وزیر اعظم آفس سے اس ضمن میں جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعاون کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ...
      لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔  نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت سے ان کی انتظامیہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ وزیر اعظم آفس سے اس ضمن میں جاری ہینڈ آو¿ٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعاون کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط...
    انقرہ/ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے طے شدہ سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت یوکرین کے بغیر نہیں ہو سکتی یہ اعلان انہوں اپنے دورہ ترکی کے دوران کیا زیلنسکی نے کہا کہ کیف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا انہوں نے آج سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا تھا یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنا ریاض کا دورہ 10 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ریاض میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات کو...
    نئی دہلی: قطر نے بھارت میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کو "انتہائی مفید" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ قطر بھارت میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس اور ہاسپیٹلٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔ بھارت اپنی مائع قدرتی گیس (LNG) کی 48 فیصد درآمدات قطر سے حاصل کرتا ہے، توانائی کے...
    اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔    ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا ۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت سے ان کی انتظامیہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔  وزیر اعظم آفس سے اس ضمن میں جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعاون کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے...
     اویس کیانی:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النوابکے اسپیکر جناب احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد کی ملاقات,وزیراعظم نے کہا پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب (Council of Representatives) کے اسپیکر جناب احمد بن سلمان ال مسالم (Ahmed bin Salman Al-Musalam) کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا عزت مآب حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے...
     اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے  ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ (جی پی آئی) کے فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کے انقلابی اقدام کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے جی پی آئی  کی کاوشوں کی بدولت زراعت و  لائیو اسٹاک کے شعبے کی  خوشحالی کے لیےاقدامات  کیے جارہے ہیں۔ جی پی آئی کے فلیگشپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کی جانب سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں استحکام کے لیے اہم پیشرفت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیےسمندر پار پاکستانی گرین پاکستان پروجیکٹ سے پُرامید، سرمایہ کاری کے خواہاں ’فان گرو‘ کی جانب سے ایک دن میں 43 بیلوں کے  ایمبریو ٹرانسفر  کی صلاحیت کے ذریعے  لائیوسٹاک  کے شعبے میں انقلابی اقدام ذرائع کے مطابق برازیلین...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کیا، دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے مزید فروغ پر زوردیا۔ امریکا سے آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملک داعش اور فتنہ الخوارج سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔ امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے...
    فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق کیا کہ امن طاقت سے حاصل ہوتا ہے، اس ہنگامی ملاقات کا بنیادی مقصد امریکا کے یورپ کو شامل کیے بغیر روس سے مذاکرات کے امکانات پر غور کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس میں ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے یورپ کے دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر متفق ہوئے کہ کسی امن معاہدے کے بغیر جنگ بندی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
    اسلام آباد (اے پی پی+ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے،حکومت ترکیہ کے ساتھ 5 ارب ڈالر کا باہمی تجارتی ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں،وزیراعظم نے ایف ایٹ اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بزنس کے ماحول کے حوالے سے 55 فیصد پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور یہ گیلپ کا سروے ہے، جو کافی معتبر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے لیکن ہمیں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص ڈمپر و ٹینکر کے باعث شہریوں کی اموات اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا مسلم پرویز ،راجا عارف سلطان اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق پر مشتمل وفد نے شرکت کی ۔وفد نے جماعت اسلامی کے واضح اور دوٹوک مؤقف کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین بالخصوص ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے اوقات کی پابندی کرانی سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی ذمے داری ہے ،شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہورہا ہے...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت رہنمائوں و کارکنوں پر مقدمات قائم کرنے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
    جماعت اسلامی بدین کے تحت قائدین و کارکنان پر درج مقدمات کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
    سندھ حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کہ بعد محکمہ لیبر نے بھی  مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچنا شروع کر دیا ہے، صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات پیش کی جائیں گی۔سندھ ہائیکورٹ نے بھی 19فروری کول تعطیل کااعلان کردیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے علاوہ صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں بھی چھٹی ہوگی۔اعلامیے میں کہا...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم...
    نیویارک: نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
    ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ملک گیر دھرنا اور احتجاج  کی دھمکی بھی دے ڈالی   ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈروں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات...
    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔  ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید، صدر، وزیر اعظم کا فورسز کو خراج تحسیناسلام آباد، پشاور، لاہور خیبر پختونخوا میں... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ روز نامہ جنگ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی اور ملازمین میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا۔ مذاکراتی کمیٹی اور یونینز لیڈران کے مذاکرات ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوئے، یونینز نے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے آحکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی کمیٹی اور یونین لیڈران کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہونگے۔ یونین رہنمائوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو دھرنا اور احتجاج ہوگا، دھرنے میں ملک بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 3 ہزارملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔...
    پی اے سی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پی اے سی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے،...
    اسلام آباد:  پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ یہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ صوبوں میں لیبارٹریاں پہلے سے...
    یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارتکاروں نے سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں ملاقات کی ہے۔ جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارت کاروں نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات بہتر بنانے اور روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی، تاہم ان مذاکرات میں کیف کا کوئی عہدیدار شریک نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں ہوگا جس میں یوکرین شامل نہ ہو، صدر ولادیمیر زیلنسکی مذاکرات میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت...
    ممبران نے کہا کہ دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو ڈیم کی رائلٹی، بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی زیر صدارت ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین اور عبد الرحمن کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے جی بی کے غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے،...
    یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے امریکا اور روس میں بات چیت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس ) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور روس نے سعودی عرب میں بات چیت کا آغاز کردیا۔ امریکا اور روس کے اعلی سفارت کاروں کے درمیان آج سعودی عرب میں اہم ملاقات ہوئی جہاں دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور یوکرین جنگ خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔یوکرین تنازع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے آج ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے دونوں فریقوں کا کہنا ہے...
    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور امن وامان کے معاملے پر کانفرنس بلا لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور امن وامان کے معاملے پر ایک اہم کانفرنس بلائی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی شرکت متوقع ہے، جن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بھی شامل ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، علی خورشیدی، طٰحہ احمد اور دیگر بھی اس میں شریک ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے اس کانفرنس...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم آمدنی والے صارفین تک محدود کیا جائے گا، بجلی شعبے کی پائیداری بڑھانے کے لیے زیر...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم آمدنی والے صارفین تک محدود کیا جائے گا، بجلی شعبے کی پائیداری بڑھانے کے...
    جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ موجودہ اسمبلیوں میں 75 فیصد لوگ فارم 47...
    آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے، شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔بجٹ...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی ملک پر قرض میں اضافہ کرنا ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزراء میں لڑائی چل رہی ہے جبکہ وفاق میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھائی بھائی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ انداز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے، دونوں جماعتیں ’وچو وچ کھائی جاؤ اتوں رولا پائی جاؤ‘ کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ نیا آپریشن اگر ہوا تو کے پی حکومت کی اجازت سے ہو گا: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد...
    بیجنگ :اطلاعات کے مطابق روس اور امریکہ کے وفود نے  یوکرین کے معاملے پر ممکنہ مذاکرات کی تیاری کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اجلاس منعقد کیا  جب کہ   فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی  کئی یورپی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال اور یورپی اجتماعی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 18 فروری کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ مذاکرات  ہی بحران سے نکلنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور چین  نے  ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ  دیا ہے...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ حکومت آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے  کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے اقدامات شامل ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہی ہے، جس سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی، حکومت نے دہرے خسارے پر قابو پایا ہے، جس کے نتیجے میں کرنٹ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آراﺅنڈ ہوتا نظر آرہا ہے، محمد نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے گفتگو پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، محمد نواز شریف کی گفتگو سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، محمد نوازشریف کی گفتگو الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، محمد نوازشریف کی گفتگو شہبازشریف کی محنت...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں۔سعودی عرب کے شہر العُلا میں کانفرنس کے موقع پر سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے، سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان...
    محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے موسم کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 19 سے 21 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں کے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے جس سے موسم میں اہم تبدیلیاں آئیں گی جن میں تیز ہوائیں اور بارشیں شامل ہیں۔ پنجاب، لاہور اور گردونواح کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات جیسے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، اس کے اثرات صوبے کے دیگر حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائشیوں کے مطابق گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،قابضین نے چلڈرن پارک سے بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں ہیوی مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ای الیون کے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ پٹیشنرز کی جانب...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔   مشیر اطلاعات نے حکومت کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔   انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔   ڈاکٹر محمد علی سیف نے معاشی صورتحال...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای الیون چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے اور پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس محمد آصف نے ای الیون چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔   ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پٹیشنرز کی جانب سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک دیگر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسلح افراد ہیوی مشینری کے ساتھ...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
    سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔  شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا دیا ہے ، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز...
    یوکرین تنازع پر امریکا روسی حکام کی سعودی عرب میں کل ریاض میں ملاقات ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے کل ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت، غزہ پر ٹرمپ کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بات چیت میں یوکرین شریک نہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی شمولیت کے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسا معاہدہ قبول کریں گے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے تاجر برادری، بلڈرز اور عوام الناس کی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ جس میں لینڈ گریبنگ و تجاوزات کے معاملات و ایشوز کے سدباب سے متعلق مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف ایک اعلیٰ اختیاراتی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے، جو کمشنر کراچی کی سربراہی میں جملہ اراکین کے اشتراک سے کام کرے گا۔ اس ڈیسک کے روبرو شکایات سے متعلق مکمل اثبات کے ساتھ تاجر برادری، بلڈرز اور عوامی نمائندے پیش...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، معیشت صحیح سمت  اور ترقی کی جانب گامزن ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
    کراچی(بزنس رپورٹر)رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے بتایا کہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (رفحان مکئی) چکی کی صلاحیت میں 200 ٹن یومیہ اور گلوکوز کی گنجائش میں 100 ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔یہ اسٹریٹجک اضافہ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر خدمات اور حل کی زیادہ جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔کمپنی نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس منصوبے سے اس کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ توسیع نہ صرف موجودہ مارکیٹوں میں کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اس کی برآمدات اور...
    میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
    اسلام آباد: بانی  پی ٹی آئی  نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کےلیے بلالیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کےلیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس دوران شیر افضل مروت جذباتی...
     امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ثالثی میں روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے ہیں، امریکی وزیر خارجہ اور دیگر امریکی حکام کی روسی وفد سے ملاقات منگل کو طے ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکوروبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں تاہم روسی وفد میں شامل حکام کے نام منظر عام پر نہیں آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کا مطالبہ ہے یوکرین نیوٹرل ہو جائے اور کچھ علاقے روس...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے پیر کو اپنے ہنگامہ خیز اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل(نظر ثانی)کی دوبارہ منظوری دیدی۔ اپوزیشن نے ان دونوں ترمیمی قوانین کی منظوری کے موقع پر ایوان میں زبردست احتجاج کیا، بلوں کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور نامنظور۔۔۔ نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیرکو ڈپٹی کو اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل(نظر ثانی شدہ) الگ الگ منظوری کے لئے پیش کیے، اس موقع پر اپوزیشن نے جن...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔   اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی،جس پر مجھے ایسی صورتحال میں عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ جس طرح آج کیس کی سماعت لمبی ملتوی کی گئی اس پر شاکی ہوں ۔ جج صاحب کی چھٹی کے...
    شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں متوقع طور پر وہ سعودی عرب میںیوکرین اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروس کے صدر ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو جنگ پر مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا تھا ریاض غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے...
    یروشلم/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس کا خاتمہ ضروری ہے‘ حماس عسکری یا اقتدار میں رہنے والی قوت کے طور پر نہیں رہ سکتی‘حماس کے ایک طاقت کے طور پر موجود رہنے سے امن کا قیام ممکن نہیں ہے. تل ابیب میںاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جب تک حماس ایک قوت کے طور پر موجود رہے گی یہ انتظامیہ سنبھالے گی یا ایسی قوت بنے گی جو انتظام سنبھال سکتی ہے یا پھر تشدد کے استعمال کی دھمکیاں دینے والی فورس بنے گی انہوں نے کہاکہ اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری سات دہائیوں پر محیط ہے اور اس دوران عالمی بینک کے تعاون سے کئی بڑے منصوبے مکمل کیے گئے جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے بے پناہ فوائد حاصل کیے ہیں۔ خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک نے پاکستان میں متاثرہ افراد کی بحالی...
    تہران میں آذربائیجان کے لوگوں سے گفتگو میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ تبلیغی امور انجام دینے والے اداروں اور سائبر اسپیس سے جڑے نوجوانوں کو اپنی توجہ دشمن کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے مشرقی آذربائیجان کے عوامی وفود نے ملاقات کی۔ تہران میں آذربائیجان کے لوگوں سے گفتگو میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ تبلیغی امور انجام دینے والے اداروں، صاحبان تقریر و تحریر ،علوم و فنون کے حامل افراد، سرکاری میڈیا کے حکام اور سائبر اسپیس سے جڑے نوجوانوں کو اپنی توجہ دشمن کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ 29 ویں بہمن...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھےبدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، محمد نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے گفتگو سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا ، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں ، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تحفظات کا ا ظہار کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے پریس کانفرنس میں کراچی کے گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی میں چپ نہیں بیٹھے گی، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو وقتی طور پر سپورٹ کررہی ہے۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ ملک میں انتشار پسند ٹولہ ایسی فضا قائم کرنا چاہتا ہے جس سے استحکام کو تباہ کیا جائے، سیہون میں حادثے کی وجہ تباہ حال روڈ ہیں، وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر...
    پشاور (بیورو رپورٹ + آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے۔ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر...