نئی دہلی: قطر نے بھارت میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کو "انتہائی مفید" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

قطر بھارت میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس اور ہاسپیٹلٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔ بھارت اپنی مائع قدرتی گیس (LNG) کی 48 فیصد درآمدات قطر سے حاصل کرتا ہے، توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک اپنی کرنسی میں باہمی تجارت کے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں۔

قطر کے اس فیصلے سے دیگر خلیجی ممالک کے لیے بھی بھارت میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری بھارت میں

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے بحرینی پارلیمانی وفد کی ملاقات،پاکستان اور بحرین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب (Council of Representatives) کے اسپیکر احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، تجارتی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا عزت مآب حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے کو عوامی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقع دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے تجارتی حجم میں اضافے پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک غزہ اور فلسطین میں مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں گے۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نقل وحمل کے کم اخراجات ،بہتر حکمرانی سے بڑھ سکتی ہے،رپورٹ
  • 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،عالمی بینک کے وفد کااہم دورہ پاکستان
  • قطر کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • شہبازشریف کی بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  •  پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں:وزیراعظم
  • وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بحرینی پارلیمانی وفد کی ملاقات،پاکستان اور بحرین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • ہم تعلیم پر سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار نہیں،وائس چانسلر جامعہ کراچی
  • ملک میں جنوری میں 9.92 کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: اسٹیٹ بینک