واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں متوقع طور پر وہ سعودی عرب میںیوکرین اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروس کے صدر ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو جنگ پر مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا تھا ریاض غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں بھی شامل ہے سعودی عرب نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ابتدائی رابطوں میں کردار ادا کیا ہے اور گذشتہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنانے میں مدد کی تھی.

امریکی وزیرخارجہ روبیو نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور سعودی عرب میں مارکوروبیو‘صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور وائٹ ہاﺅس کے مشرق وسطیٰ کے سفیر سٹیو وٹکوف کی روسی اعلی سفارتی حکام سے ملاقات متوقع ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان بات چیت بہت اعلی سفارتی لیول پر جاری ہے جس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں سعودی عرب میں ملاقاتوں کے حوالے سے بھی فریقین نے تصدیق یا تردید نہیں کی روسی جریدے”مرسینٹ “نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوں گے.

کئی برسوں کے بعد یہ مذاکرات روسی اور امریکی حکام کے درمیان اعلیٰ سطحی رابط ہے جس کا مقصد امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات سے قبل راہ ہموار کرنا ہے امریکی وزیرخارجہ روبیو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آنے والے ہفتوں اور دنوں میں اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا پوتن امن قائم کرنے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی بھی ان دنوں مشرق وسطی میں موجود ہیں وہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچنے تھے ان کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور ترکی کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی .

ان کا کہنا تھا کہ ان کا روسی یا امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور خیال ہے کہ یوکرین کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا جائے گا سعودی عرب میں مارکوروبیو‘ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گےایجنڈے میں غزہ کی صورت حال اور وہاں کی تعمیر نو سے متعلق مجوزہ امریکی تجویز پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے سعودی عرب کے محمد بن سلمان کی طرف سے موقف کو دہرایا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست قیام سے متعلق کسی معاہدے کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا.

قبل ازیں امریکی نشریاتی ادارے ”سی بی ایس“کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ باقاعدہ طور پر بات چیت کا عمل شروع نہیں ہوا اگر یہ عمل آگے بڑھتا ہے تو یوکرین اور یورپی ممالک کو اس میں شامل کیا جا سکتا ہے مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں روس کے صدر پوٹن نے قیامِ امن میں دلچسپی ظاہر کی ہے . روسی عہدے داروں سے ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز اور وائٹ ہاﺅس کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہوں گے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ کے ان اعلیٰ عہدے داروں کی سعودی عرب میں روس کے کن حکام سے ملاقاتیں ہوں گی .

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دورہ مشرق وسطی سے پہلے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی دونوں راہنماﺅں نے اتفاق کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ممکنہ ملاقات کی تیاری کے لیے دونوں رابطے میں رہیں گے .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے ٹیلی فون پر مارکو روبیو کے درمیان سے ملاقات روبیو نے بات چیت تھا کہ

پڑھیں:

اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے، وہ آج بھی القسام بریگیڈز کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اسی لیے وہ غزہ کے بچوں کو شہید کررہا ہے، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں۔

کراچی میں شارع فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہودی احسان فراموش ہیں، مسلم ممالک کو بھی نہیں چھوڑیں، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’یکجہتی غزہ نائٹ ‘، ہزاروں افراد کی شرکت

انہوں نے کہ فلسطین کو ضرور آزادی نصیب ہوگی، لیکن تماشا دیکھنے والے جب تماشا بنیں گے تو کون ان کی مدد کو آئےگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اہل غزہ جس مصیبت میں ہیں وہ بیان سے باہر ہے، ڈیڑھ سال میں 60 سے 70 ہزار فلسطینیوں کا لہو بہہ چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یو این انسانی حقوق کا چارٹر دہشتگردی کرنے والوں نے دریا برد کردیا، اس وقت فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کا کوئی عملی کردار نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ قراردادیں پاس کررہا ہے، مسلم حکمران ایسے ہی خاموش رہے تو داستان تک نہیں رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں، مغرب میں رہنے والے باضمیر لوگ ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں، لیاقت علی خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے کہاکہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: غزہ کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ کا انعقاد

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہاکہ ہم 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، جبکہ 18 اپریل کو ملتان میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مارچ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل اسرائیلی مظالم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس غز یکجہتی مارچ غزہ فلسطین کراچی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چین پر ٹیرف کا نفاذ مذاق نہیں، امریکی وزیر خزانہ
  • ایسی ڈیل کرنا جانتے ہیں جس سے روس دوبارہ جال میں نہ پھنسے، سرگئی لاوروف
  • سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • ہم شامی سرزمین پر کسی فریق کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے، ھاکان فیدان
  • اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ