امارات سے پاکستان کے سفر کیلئے ’سپر سیٹ‘ سیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیزی سے بکنگ کریں کیوں کہ دستیابی محدود ہے اور کم کرایوں والی ٹکٹوں کے جلد فروخت ہونے کی امید ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ سیل مسافروں کو صرف 129 درہم سے شروع ہونے والی قیمت پر پروازیں بک کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، توقع ہے اس فروخت سے ایئرعربیہ کے وسیع فلائٹ نیٹ ورک پر مسافروں کو نمایاں بچت ہوگی جو مشرق وسطیٰ، ایشیاء اور یورپ میں 100 سے زیادہ مقامات تک پھیلا ہوا ہے، بجٹ کیریئر متحدہ عرب امارات کے متعدد ہوائی اڈوں سے نان سٹاپ پروازیں چلاتا ہے، جن میں شارجہ، ابوظہبی اور راس الخیمہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں پچھلے ہفتے کے آخر میں کمپنی نے 31 دسمبر 2024ء کو ختم ہونے والے پورے سال کے لیے اپنے مالی اور آپریشنل نتائج کا اعلان کیا جہاں ایئر عربیہ نے 1.6 بلین درہم کا ریکارڈ قبل از ٹیکس خالص منافع رپورٹ کیا جو 2023ء میں کمائے گئے 1.5 بلین درہم کے مقابلے میں 4 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے، گزشتہ برس کے لیے ایئرعربیہ کا کل کاروبار 6.63 بلین درہم سے تجاوز کرگیا جو 2023ء میں 6 بلین درہم سے 11 فیصد زائد ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلین درہم
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی دھڑادھڑ فروخت، قیمتیں آسمان پر
ہ فروخت ہوئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہونا ہے تاہم ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟
اس ہائی اسٹیک میچ کے ٹکٹ تقریباً فوراً ہی فروخت ہو گئے تھے لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
دبئی کے گرینڈ لاؤنج میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوبارہ فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار بھارتی روپے ہے جو کہ 13 تا 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
پاکستان نے تمام خواہشمند بھارتی صحافیوں کی ویزا درخواستیں منظور کرلیںپاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزا جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیے: ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ کا افتتاحی میچ، بھارت کی پاکستان کو 9 وکٹوں سےشکست
بھارت کے سات صحافیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ویزوں کی درخواست کی تھی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں