چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، صدر مملکت کی سرفراز احمد اور محمد رضوان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔
صدر زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو منایا جائے گا، جس کی خوشی میں سعودی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یومِ تاسیس، 1727 میں امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
سعودی عرب
اس دن کا مقصد مملکت کی شاندار تاریخ، قومی وحدت، اور حکمرانوں اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس موقع پر مملکت کے تمام شہروں میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جو عوام کے تاریخی ورثے پر فخر اور ان کی ثابت قدمی کی عکاسی کریں گی۔ یہ تقریبات مملکت کے ترقیاتی سفر، اس کی خوشحالی اور مشکلات کے ادوار کو اجاگر کریں گی۔
یہ موقع قومی تشخص اور اتحاد کے ان ابدی اصولوں کو بھی اجاگر کرے گا، جو ابتدا سے لے کر آج تک سعودی عرب کی تاریخ کے ہر دور میں برقرار رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔